صدر مملکت آصف علی زرداری دو روزہ دورہ پرتگال کے بعد اسلام آبادپہنچ گئے۔ بدھ کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نور خان ایئر بیس اسلام آباد پہنچے۔ دورے کے دوران صدر مملکت نے لزبن میں پرنس رحیم آغا خان اور پرتگال کے صدر سے ملاقاتیں کیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: صدر مملکت

پڑھیں:

صدر زرداری کی ترک صدر اردوان سے استنبول ایئر پورٹ پر ملاقات

فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

صدر آصف علی زرداری کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے استنبول ایئر پورٹ پر ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات کے دوران دونوں صدور کے درمیان خوش گوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔ 

دونوں صدور نے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال بھی کیا۔

پرتگال جاتے ہوئے صدر زرداری نے ترکیہ میں مختصر قیام کیا، ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حاکان فدان نے صدرِ مملکت کا استقبال کیا۔

صدر آصف زرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کیلئے پرتگال روانہ

صدر آصف علی زرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کےلیے لزبن روانہ ہوگئے۔

صدر آصف زرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر اظہار افسوس کے لیے پرتگال کے دورے پر ہیں۔

صدر آصف علی زرداری کی دورۂ لزبن کے دوران پرتگال کے صدر مارسلو ربیلو ڈی سوزا سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پرنس کریم آغا خان کا انتقال پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں 4 فروری کو ہوا تھا۔

پرنس شاہ کریم الحسینی اسماعیلی کمیونٹی کے 49 ویں امام تھے۔

متعلقہ مضامین

  • صدر مملکت آصف علی زرداری دو روزہ دورہ پرتگال کے بعد اسلام آباد پہنچ گئے
  • صدر زرداری کی پرتگال کے صدر سے  ملاقات ‘ تعاون مزید گہرا کرنے پر زور 
  • آصف زرداری کی پرتگال کے صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوسا سے ملاقات
  • صدر مملکت کی پرتگال کے ہم منصب سے ملاقات، دورہ پاکستان کی دعوت 
  • آصف علی زرداری کی دورہ پرتگال میں پرنس رحیم الحسینی سے ملاقات، والد کے انتقال پر اظہار تعزیت
  • صدر مملکت آصف زرداری لزبن پہنچ گئے، ترکیہ میں مختصر قیام، پرنس رحیم آغا خان سے تعزیت کرینگے
  • صدر زرداری کی ترک صدر اردوان سے استنبول ایئر پورٹ پر ملاقات
  • صدر آصف علی زرداری کی ترک صدر سے ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پر بات چیت
  • صدر زرداری کا غیر ملکی دورہ   یوسف رضا گیلانی قائم مقام صدر