ممبئی (شوبز ڈیسک )بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا اپنی نئی فلم ’’ڈاکو مہاراج‘‘ کے ایک گانے میں فحش ڈانس کے بعد سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنی ہوئی ہیں۔

اروشی روٹیلا اور ننداموری بالا کرشنا کی فلم کے گانے ’’دابیدی ڈبیدی‘‘ کی کوریو گرافی کو سوشل میڈیا صارفین نے ’’غیر اخلاقی‘‘ قرار دیا ہے۔

گانے کی ویڈیو میں 64 سالہ اداکار کے ساتھ اروشی روٹیلا کے کچھ ایسے مناظر دکھائے گئے ہیں جن پر لوگوں نے شدید تنقید کی ہے اور اسے فحش قرار دیا جارہا ہے۔

گانے پر شدید تنقید کے بعد اروشی روٹیلا نے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کچھ غیر معمولی نہیں کیا، اور انہیں اس طرح کے ردعمل کی توقع نہیں تھی۔

اروشی کا کہنا ہے کہ ’’دابیدی ڈبیدی‘‘ گانا بالا کرشنا کے مداحوں کےلیے ڈیزائن کیا گیا تھا، اور اس کے بول بھی ان کی سوچ کے مطابق ترتیب دیے گئے تھے۔

انہوں نے کہا، ’’جب آپ میرے ریہرسل کلپس دیکھیں گے، تو آپ کو پتہ چلے گا کہ سب کچھ بہت اچھا ہوا۔ یہ کسی بھی دوسرے گانے کی طرح تھا۔ میں ماسٹر شیکھر کے ساتھ کام کر رہی تھی، جن کے ساتھ میں نے پہلے بھی تین بار کام کیا ہے۔ تو ایسا نہیں تھا کہ میں کچھ غیر معمولی کر رہی تھی۔‘‘

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ریہرسل کے دوران سب کچھ منصوبے کے مطابق تھا، اور انہیں اس طرح کے ردعمل کی توقع نہیں تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’لیکن سچ کہوں تو، سب کچھ اچانک ہوا، اور یہ جاننا مشکل ہے کہ لوگ کوریوگرافی کے بارے میں ایسا کیوں کہہ رہے ہیں۔ ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ یہ اس طرح قبول کیا جائے گا، کیونکہ ریہرسل کے دوران سب کچھ منصوبے کے مطابق تھا۔‘‘

اروشی نے اپنے انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ وہ تعمیری تنقید کو قبول کرتی ہیں، لیکن وہ اسے اپنے کام کے جذبے پر حاوی نہیں ہونے دیتیں۔ گانے پر تنقید سے متعلق انہوں نے کہا ’’ہم نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ لوگ اس کے بارے میں اس طرح بات کریں گے۔ ہم نے سوچا تھا کہ ہمیں مثبت ردعمل ملے گا۔‘‘

’’دابیدی ڈبیدی‘‘ گانے میں بالا کرشنا کے کچھ مشہور ڈائیلاگ بھی شامل ہیں۔ یہ گانا واگدیو نے گایا ہے، جبکہ بول کیسرلا شیام نے لکھے ہیں اور موسیقی ایس تھامن نے ترتیب دی ہے۔

یاد رہے کہ بوبی کولی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’’ڈاکو مہاراج‘‘ 12 جنوری کو مکڑ سانکرانتی کے موقع پر ریلیز ہوئی۔ اس فلم کے ذریعے بالی ووڈ اداکار بوبی دیول نے تیلگو فلموں میں انٹری دی ہے، جس میں وہ ولن کا کردار ادا کررہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:اسلام آباد ہائیکورٹ نے نابالغ بیٹے کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر فیصلہ سنادیا،فوری بازیابی کاحکم

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: اروشی روٹیلا انہوں نے سب کچھ تھا کہ

پڑھیں:

قیدیوں کی رہائی مؤخر ہونے پر تل ابیب میں شدید احتجاج

اسرائیلی شہریوں نے اسرائیلی وزارت سلامتی کی عمارت کے سامنے احتجاج کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ غزہ سے دیگر قیدیوں کو جلد واپس لایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ حماس کی جانب سے قیدیوں کی رہائی مؤخر کیے جانے پر اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ اسرائیلی شہریوں نے اسرائیلی وزارت سلامتی کی عمارت کے سامنے احتجاج کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ غزہ سے دیگر قیدیوں کو جلد واپس لایا جائے۔ واضح رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی تا حکم ثانی مؤخر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ پٹی کے شہریوں کی اپنے علاقوں کو واپسی میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔ اسرائیل غزہ پٹی میں امدادی سامان کے داخلے میں بھی رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں ڈمپر حادثات میں اضافے پر پی ٹی آئی رہنما راجہ اظہر کا شدید ردعمل
  • حکومتی اخراجات میں کمی کے فیصلے پر ججز کی مخالفت، ڈونلڈ ٹرمپ کا شدید ردعمل
  • کراچی میں ڈمپرز اور ٹینکرز سے اموات پر حافظ نعیم کی پیپلز پارٹی پر شدید تنقید
  • قومی اسمبلی میں احتجاج ،عمر ایوب کی حکومت کی پالیسیوں پر شدید تنقید
  • اداکارہ صائمہ سے شادی کرنے پر سید نور کی پہلی بیوی کا ردعمل کیا تھا؟
  • قیدیوں کی رہائی مؤخر ہونے پر تل ابیب میں شدید احتجاج
  • ماہرہ خان کی ساحل سمندر پر شیئر کی گئی بولڈ تصاویر پر شدید ردعمل
  • ماہرہ خان کو بولڈ تصاویر اور ویڈیوز پر تنقید کا سامنا
  • یتن یاہو کا بیان اشتعال انگیز اور ناقابلِ قبول ہے، پاکستان کا شدید ردعمل