گریڈ ایک سے 22 تک کی 11 ہزار 877 اسامیاں ختم کردی گئیں
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
وفاقی حکومت نے گریڈ ایک سے گریڈ 22 تک کی 11ہزار 877 اسامیاں ختم کر دیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ختم کی گئی اسامیوں کی تفصیلات پارلیمنٹ کو فراہم کر دی ہیں۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق گریڈ ایک سے 18 تک 11 ہزار 764 جبکہ گریڈ 19 سے گریڈ 22 تک 113 اسامیاں ختم کر دی گئی ہیں۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا کہنا ہے کہ کابینہ نے اگست 2024 میں 60 فیصد خالی ریگولر اسامیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ کابینہ کے فیصلہ کے تحت مختلف وزارتوں اور ڈویژنز سے اسامیاں ختم کی گئیں، گریڈ 22 کی مشیر کی 2 اسامیاں ختم کی گئی ہیں۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق گریڈ 20 کی 26 اسامیاں اور گریڈ 19 کی 85 اسامیاں ختم کی گئی ہیں۔
گریڈ 18 کی 135 اور گریڈ 17 کی 445 اسامیاں ختم کی گئی ہیں جبکہ گریڈ 16 کی 552 اسامیاں ختم کی گئی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسامیاں ختم کی گئی ہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن
پڑھیں:
پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کو چیلنج کر رہی ہے، قمر زمان کائرہ
اسلام آباد: پیپلز پارٹی ( پی پی )کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف( پی ٹی آئی ) اسٹیبلشمنٹ کو چیلنج کر رہی ہے، مذاکرات کا راستہ ہی ملک کی بہتری کا حل ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نے کہا ہے کہ ملکی بہتری کے لیے پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر مسائل کا حل تلاش کرنا چاہیے، جیسا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے طویل لڑائی کے بعد ایک دوسرے کے ساتھ مل کر راستہ نکالا ہے۔
قمرزمان کائرہ نے مزید کہا کہ ہر ایک جماعت کو اپنا مفاد ایک طرف رکھ کر ملک کی سلامتی کے لیے سوچنا چاہیے، ہمیں مسلم لیگ ن سے اختلافات ابھی بھی ہیں لیکن ملک کے خاطرحکومت میں ساتھ بیٹھیں ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ ملک میں انتشار اور نفرت کی سیاست ختم ہونی چاہیے، اب دور ہےکہ مسائل کو حل کرنے کےلیے ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھیں، پی ٹی آئی تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کرے۔