بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر یونس نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے دور حکومت میں ٹارچر سیلز کو خوفناک قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈھاکا: مشتعل مظاہرین نے مفرور وزیراعظم حسینہ واجد کا آبائی گھر گرا دیا

ڈاکٹر محمد یونس نے انسانی حقوق کمیشن کے نمائندون کے ہمراہ ڈھاکہ کے گاؤں میں قائم آئینہ گھروں (ٹارچرز سیلز) کا دورہ کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کہا ’یہ ایک خوفناک منظر ہے، وہاں جو کچھ ہوا وہ خوفناک تھا، جو میں نے سنا ہے وہ ناقابل یقین ہے کہ کیا یہ ہماری دنیا اور ہمارا معاشرہ ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ آئینہ گھر جو ’ٹارچر سیل اور خفیہ جیلوں‘ کے طور پر استعمال ہوتے تھے، یہ نمونہ تھا کہ انہوں نے (شیخ حسینہ واجد) نے کیسے زمانہ جاہلیت قائم کیا۔

ڈاکٹر محمد یونس نے کہا ’میں نے ان لوگوں سے سنا ہے جو بربریت کا شکار تھے، انہیں سڑکوں سے اٹھایا گیا تھا اور دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑیوں میں رکھا گیا تھا، انہیں عسکریت پسندوں اور دہشتگردوں کے طور پر برانڈ کیا گیا تھا، معلوم ہوا ہے کہ ملک بھر میں اور بھی بہت سارے تشدد کے سیل موجود ہیں۔‘

ڈاکٹر محمد یونس کے پریس سیکریٹری شفیق العالم نے بتایا کہ آئینہ گھروں میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت کی سیکیورٹی فورسز نے ہزاروں افراد کو 8 سال سے قید میں رکھا ہوا تھا، خود حسینہ واجد نے سیکیورٹی فورسز کو لاپتا کرنے اور غیر قانونی قتل عام کرنے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش نے سابق وزیراعظم حسینہ واجد کا پاسپورٹ منسوخ کردیا

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد یونس نے انسانی حقوق کمیشن کے نمائندوں کے ہمراہ ڈھاکہ کے اگرگاؤں ، کچوکھیت اور اتترا کے علاقوں میں خفیہ ٹارچر سیلز کا دورہ کیا۔

خفیہ ٹارچرز سیلز کے دورے کے دوران ڈاکٹر محمد یونس کو ’الیکٹرک کرسی‘ بھی دکھائی گئی جس کا استعمال اگرگاؤں میں ٹارچر سیل میں کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news آئینہ گھر بنگلہ دیش خفیہ ٹارچر سیل ڈاکٹر محمد یونس شیخ حسینہ واجد.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ئینہ گھر بنگلہ دیش ڈاکٹر محمد یونس شیخ حسینہ واجد ڈاکٹر محمد یونس شیخ حسینہ واجد ا ئینہ گھر بنگلہ دیش ٹارچر سیل یونس نے

پڑھیں:

کراچی : ڈھاکا سیکنڈری اسکول کے تحت سالانہ اسپورٹس ڈے کے موقع پر کامیاب طلبہ کا سربراہ بیگم حسینہ رضوی ،پرنسپل ودیگر کے ساتھ گروپ فوٹو

کراچی : ڈھاکا سیکنڈری اسکول کے تحت سالانہ اسپورٹس ڈے کے موقع پر کامیاب طلبہ کا سربراہ بیگم حسینہ رضوی ،پرنسپل ودیگر کے ساتھ گروپ فوٹو

متعلقہ مضامین

  • چین کا بنگلہ دیش کی نصابی کتب میں نقشے پر اعتراض
  • کراچی : ڈھاکا سیکنڈری اسکول کے تحت سالانہ اسپورٹس ڈے کے موقع پر کامیاب طلبہ کا سربراہ بیگم حسینہ رضوی ،پرنسپل ودیگر کے ساتھ گروپ فوٹو
  • وفاق المدارس الرضویہ پاکستان سے وابستہ ہزار سے زائد مفتیان نے ویلنٹائن ڈے کیخلاف اجتماعی شرعی اعلامیہ جاری کر دیا
  • معروف اداکار قاضی واجد کی آج 7 ویں برسی منائی جا رہی ہے
  • آپریشن ڈیول ہنٹ: بنگلہ دیش میں حسینہ واجد سے منسلک گینگ کے1300 افراد گرفتار
  • بنگلہ دیش میں بدامنی کی تازہ لہر، سینکڑوں افراد گرفتار
  • آپریشن ڈیول ہنٹ: بنگلہ دیش نے شیخ حسینہ کے وفاداروں کیخلاف کارروائی شروع کردی، 1300 سے زائد گرفتاریاں
  • بنگلادیشن :طلبہ پر حملوں میں ملوث افراد کیخلاف شیطان کا شکار آپریشن
  • عالمی درجہ بندی میں بہتری کیلیے بنگلہ دیشی تعلیمی قیادت پاکستانی جامعات کا دورہ کرے گی