چین کا عالمی ترقی اور انسانی فلاح و بہبود کے لیے مصنوعی ذہانت کے فروغ پر زور
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چینی صدرشی جن پھنگ کے خصوصی نمائندے، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور نائب وزیر اعظم جانگ گو چھنگ نے 10 سے 11 فروری تک پیرس میں اے آئی ایکشن سمٹ میں شرکت کی۔ اپنے خطاب میں، نائب وزیر اعظم نے زور دیا کہ صدر شی جن پھنگ نے عالمی مصنوعی ذہانت گورننس انیشی ایٹو کی تجویز پیش کی، جس نے چینی حل کو آگے بڑھایا اور وقت کے اہم مسائل میں چینی دانشمندی کے تحت حصہ ڈالا ہے۔ اجلاس میں موجود تمام فریقوں نے مصنوعی ذہانت کی ترقی میں چین کی کامیابیوں، اس کے گورننس تصورات اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کے لیے اہم اقدامات کو سراہا۔ سمٹ کے دوران ” انسان اور کرہ ارض کے بہترین مفاد میں پائیدار مصنوعی ذہانت کے فروغ کے بارے میں بیان” پر مبنی نتائج کی دستاویز جاری کی گئی، جس میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے “مصنوعی ذہانت میں بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے” کی قرارداد منظور کرنے کے لیے چین کی کوششوں کو سراہا گیا اور اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ 2025 میں چین کی میزبانی میں ہونے والی عالمی مصنوعی ذہانت کانفرنس سنگ میل اہمیت کی حامل ہو گی۔ چین وسیع مشاورت، مشترکہ تعمیر اور مشترکہ فوائد کے اصول کو برقرار رکھے گا، تمام فریقوں کے ساتھ تبادلے اور تعاون کو مضبوط بنائے گا اور عالمی ترقی کی بہتر خدمت اور انسانی بہبود کو بڑھانے کے لیے مصنوعی ذہانت کو فروغ دے گا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مصنوعی ذہانت کے لیے
پڑھیں:
چوہدری سالک حسین کا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا بطور ریاستی مہمان خیر مقدم، تعاون پر زور
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے اوورسیز پاکستانیز کے افتتاحی کنونشن میں اوورسیز پاکستانی شرکا کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور انہیں ریاستی مہمان قرار دیتے ہوئے اتحاد اور تعاون پر زور دیا۔ہفتہ کو اپنے ایک خصوصی ویڈیو پیغام میں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کی کامیابیوں کو سراہا اور کنونشن میں ان کی فلاح و بہبود کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے سمندر پار پاکستانیوں کے ساتھ مضبوط تعلقات کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی ملک کی ترقی میں برابر شراکت دار ہیں۔چوہدری سالک حسین نے کہاکہ سمندر پار پاکستانی ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ اور سفیر ہیں جو ہماری قوم کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وہ قیمتی ترسیلات زر، سرمایہ کاری اور علم کی منتقلی کے ذریعے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف (آج)اتوارسے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے اپنا پہلا انٹرایکشن کنونشن منعقد کر رہے ہیں، جس کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانا اور پاکستان کی معاشی ترقی میں ان کی مہارتوں اور سرمایہ کاری سے استفادہ کی راہیں تلاش کرنا ہے۔انہوںنے کہاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہماری اولین ترجیح ہیں اور ہمارا مقصد ملک کی ترقی میں ان کے اہم کردار کو اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ تعاون اور شمولیت کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا اور بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ روابط بڑھانے کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف کی کوششوں کو بھی سراہا۔ چوہدری سالک حسین نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی مدد کیلئے مضبوط پالیسیوں کی ضرورت پر زور دیا۔