لاہور:

سسرال والوں کے تشدد کی وجہ سے گھر چھوڑنے والی خاتون کو فروخت کرنے کی غرض سے اغوا کرلیا گیا، جسے بازیاب کروا کر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
 

ترجمان سیف سٹیز کے مطابق خواتین کو اغوا کرنے والے گروہ کو گرفتار کرکے شاہدرہ کی رہائشی مغوی خاتون  کو جہلم سے بہ حفاظت بازیاب کروا لیا گیا ہے۔

خاتون سسرال والوں کے تشدد سے دل برداشتہ ہو کر گھر چھوڑ آئی تھی، جسے ملزمان نے تحفظ کا جھانسہ دیا اور بیچنے کی نیت سے اغوا کر لیا۔ موقع ملتے ہی خاتون نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کر کے مدد طلب کی۔

ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جہلم پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد خاتون کا نمبر مسلسل بند ہونے کے باوجود ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے کیس کی پیروی جاری رکھی اور لوکیشن ٹریسنگ کے ذریعے جہلم پولیس کو موقع پر بھیجا گیا۔

تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ لاہور کے علاقے شاہدرہ کی رہائشی خاتون کے اغوا میں ایک منظم گروہ ملوث تھا۔ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن اور جہلم پولیس کی بروقت کارروائی سے اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان کے مطابق متاثرہ خاتون سمیت دیگر کئی معصوم خواتین کو بھی بازیاب کروا لیا گیا ہے۔ ظلم و زیادتی کی شکار خواتین 15  پرکال کرکے  2 دبا کر ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے رابطہ کرسکتی ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

شوکت خانم اسپتال میں علاج کیلئے پشاور سے آنے والی خاتون پراسرار طور پر لاپتا

لاہور:

پشاور سے علاج کے لیے بیٹے کے ساتھ شوکت خانم اسپتال ے آنے والی خاتون پراسرار طور پر لاپتا ہوگئیں اور پولیس نے گم شدگی کا مقدمہ بھی درج کرلیا۔

لاہور کی ستوکتلہ پولیس نے شوکت خاتم اسپتال سے پراسرار طور پر لاپتا ہونے والی خاتون کے بیٹے کی درخواست پر اغوا کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ 57 سالہ نجمہ بی بی گزشتہ روز بیٹے محمد رضا کے ساتھ شوکت خانم اسپتال آئی جہاں رضا دوا لینے کے لیے گئے اور تھوڑی دیر بعد واپس لوٹا تو اپنی والدہ کو غائب پایا۔

اسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں خاتون کو سڑک کنارے اکیلی چلتی ہوئی دیکھا جاسکتا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • لیگی ایم پی اے کے بھتیجے کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی لڑکی کا ویڈیو بیان سامنے آگیا
  • لاہور سے اغوا امریکی شہریت کی حامل لڑکی جھنگ سے بازیاب، ملزم گرفتار
  • شوکت خانم اسپتال میں علاج کیلئے پشاور سے آنے والی خاتون پراسرار طور پر لاپتا
  • لاہور: سسرالیوں کے ہاتھوں جھلسنے والی خاتون اسپتال میں دم توڑ گئی
  • جہلم: پسند کی شادی کی خواہشمند بہن بھائی کے ہاتھوں قتل
  • شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے جنسی زیادتی کرکے بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
  • کوٹ ادو: تاوان کے لیےاغواء کیا گیا نوجوان بازیاب
  • پنجاب پولیس نے فرانسیسی خاتون کا کھویا ہوا موبائل ایک گھنٹے میں برآمد کرلیا
  • رحیم یار خان: کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے 2 افراد کو اغوا کرلیا، تلاش جاری، پولیس
  • آئی ایم ایف کا الیکٹرک گاڑیوں پر سبسڈی جبکہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز