محسن نقوی کا کراچی میں رینجرز ہیڈکوارٹر کا دورہ، شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
کراچی: وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی میں پاکستان رینجرز سندھ کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور وہاں شہدا کی یادگار پر حاضری دی۔
وزیر داخلہ کو رینجرز کے افسران سے متعارف کرایا گیا اور بعد ازاں انہوں نے شہدا کی یادگار پر پھول چڑھائے۔ اس موقع پر شہدا کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی گئی، جبکہ ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے بھی دعائیں کی گئیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں اور ان کی عظمت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
وزیر داخلہ کا زیر تعمیر ایف۔8 انٹرچینج کا دورہ، 18 فروری تک کام مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف۔8 جناح ایونیو انٹرچینج پراجیکٹ کا دورہ کیا اور زیر تعمیر فلائی اوور کے فنشنگ ورک کا معائنہ کیا۔
محسن نقوی نے منصوبہ 18 فروری تک 100 فیصد مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔
انہوں نے فلائی اوور کے نیچے رابطہ سڑکوں اور ہارٹیکلچر کا کام بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔
یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد ایف ایٹ چوک انٹرچینج کا افتتاح کب ہوگا، وزیر داخلہ نے بتا دیا
وفاقی وزیر داخلہ نے اس موقع پر پراجیکٹ پر کام کرنے والے مزدوروں سے ملاقات کی اور ان کی محنت کو سراہا، مزدوروں نے انہیں بتایا کہ وہ دن رات منصوبے کی تکمیل کے لیے کام کررہے ہیں۔
انہوں نے پراجیکٹ کے اطراف پڑے ملبے کو فوری طور پر ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے کے بیوٹیفیکشن ورک میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیے: سرینا چوک انٹرچینج تکمیل کے مراحل میں، افتتاح کب ہوگا؟
اس موقع پر ان کے ہمراہ وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا، چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا، آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن، کنٹریکٹر اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔
دورے کے دوران پراجیکٹ ڈائریکٹر نے وزیرداخلہ کو منصوبے کی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایف ایٹ انٹرچینج فلائی اوور محسن نقوی