سلمان خان اور عامر خان کی کامیڈی فلم ’انداز اپنا اپنا‘ کی ری ریلیز کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
بالی ووڈ کی 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم ’صنم تیری قسم‘ کی کامیاب ری ریلیز کے بعد مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور سلمان خان کی ماضی کی مقبول کامیڈی فلم انداز اپنا اپنا کو بھی پھر سے ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔
سلمان خان، عامر خان، روینہ ٹنڈن اور کرشمہ کپور کی یہ فلم سن 1994 میں ریلیز کی گئی تھی جس کے 31 برس بعد اب اسے دوبارہ سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کامیڈی ڈرامہ فلم ’انداز اپنا اپنا‘ رواں برس اپریل میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
فلم پروڈیوسر وینے کمار سنہا کی بیٹی پریتی سنہا کا کہنا ہے کہ اس فلم کو پھر سے ریلیز کرنا ان کے آنجہانی والد کا خواب تھا جس کو اب وہ پورا کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں اُمید ہے کہ سلمان، عامر، روینہ اور کرشمہ کپور فلم کی ری ریلیز میں اپنا حصہ ڈالیں گے اور اس کو پروموٹ کریں گے۔
یاد رہے کہ بالی ووڈ میں ان دونوں فلموں کی ری ریلیز کا ٹرینڈ چل پڑا ہے۔ حال ہی میں کہو نہ پیار ہے اور صنم تیری قسم کو پھر سے ریلیز کیا گیا تھا جس کی شاندار کامیابی کے بعد صنم تیری قسم کے سیکوئل کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ری ریلیز
پڑھیں:
کسی ستون کے پاؤں ہوا میں ہیں تو سبب اس کا اپنا کھوکھلا پن ہو سکتا ہے، عرفان صدیقی
اسلام آباد: سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ کسی ستون کے پاؤں ہوا میں ہیں تو اس کا سبب اُس ستون کا اپنا کھوکھلا پن ہو سکتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس ‘‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہماری عدلیہ چھبیسویں آئینی ترمیم، ججوں کے تبادلوں اور تقرریوں سے بہت پہلے دنیا کے 142 ممالک میں 130ویں اور خطے کے 6 ممالک میں 5ویں نمبر پر آ چکی تھی۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ اس اعزاز کا سہرا کسی اور نہیں خود عدلیہ کے سر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کا ستون ماضی کی نسبت کہیں زیادہ مضبوطی کے ساتھ کھڑا ہے اور انتظامیہ پوری ذمہ داری سے اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ کسی ستون کے پاؤں ہوا میں ہیں تو اس کا سبب اُس ستون کا اپنا کھوکھلا پن ہو سکتا ہے۔