راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 فروری 2025)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی رہنماءشیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کی ہدایات جاری کردیں،عمران خان کی ہدایات کے مطابق شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائیگا، پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا حتمی فیصلہ کرلیا،بانی پی ٹی آئی نے پارٹی قیادت کو شیر افضل مروت کے خلاف فیصلہ کن اقدام کی ہدایت کردی اس سلسلے میں جلد اعلامیہ بھی جاری کیا جائیگا۔

پارٹی کی بنیادی رکنیت ختم ہونے پر شیر افضل مروت سے بطور رکن قومی اسمبلی استعفیٰ بھی طلب کیا جائے گا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ صوابی میں ہونے والے جلسے میں سوالات اٹھانے اور پارٹی کے کردار پر بات کرنے پر پارٹی رہنماﺅں نے بانی پی ٹی آئی سے ان کی شکایات کیں تھیں جس کے بعد عمران خان انہیں پارٹی سے نکالنے کی ہدایات جاری کیں ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شیر افضل مروت نے کہا تھا کہ جب تک قیادت خود نہ بلائے کسی بھی جلسے میں نہیں شرکت نہیں کرونگا۔

شیر افضل مروت نے پارٹی جلسوں میں بلائے بغیر شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ مجھے سٹیج پر تقرر کرتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتے تھے۔جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا تھاکہ میں نہیں چاہتا کہ قیادت میری وجہ سے تکلیف محسوس کرے۔میں نے تو ہمیشہ پاکستان تحریک انصاف کے حق کی بات کی تھی لیکن کچھ لوگوں کو میری باتیں بری لگتی تھیں اس لئے اب میں نے فیصلہ کیا ہے کہ بن بلائے کسی بھی جلسے میں شرکت نہیں کروں گا۔

جب قیادت کی طرف سے باقاعدہ طور پر بلایا جائیگا تو ہی کسی جلسے یامیٹنگ میں شرکت کرونگا۔قبل ازیںشیر افضل مروت کو چند روز قبل پی ٹی آئی کے صوابی میں ہونے والے جلسے کے دوران اسٹیج پر جگہ نہیں ملی تھی اور نہ ہی انہیں تقریر کرنے کیلئے بلایا گیا تھا۔ جلسے میں شیر افضل مروت کی اچانک انٹری پر کارکنوں نے ان کا پرجوش استقبال کیا تھا لیکن پارٹی کی جانب سے انہیں خطاب کی دعوت نہیں دی گئی تھی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور نے جلسے میں اپنی تقریر شروع ہونے سے قبل پی ٹی آئی رہنماءشیر افضل مروت کو اسٹیج پر اپنے ساتھ بلایا تھا۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ نے اپنے خطاب سے قبل اچانک مائیک شیر افضل مروت کودیدیا تھا جس پرشیر افضل مروت نے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم برے لوگ ہیں اوربرے وقت میں ہمیشہ کام آتے تھے۔ اچھے وقت میں ہمیں خاموش کروادیا جاتا تھا۔
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کی ہدایات پی ٹی آئی

پڑھیں:

پی ٹی آئی میں جنہیں عہدہ نہیں ملا، وہ دل کی بھڑاس نکالتے ہیں. سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 اپریل ۔2025 )دوسری جانب پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرلسلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں جنہیں عہدہ نہیں ملا، وہ دل کی بھڑاس نکالتے ہیں اسے اختلاف نہیں کہہ سکتے پارٹی میں چند لوگوں میں اختلاف ہے، پی ٹی آئی چھوڑنے والے کچھ افراد واپس آنے کے متمنی ہیں. ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پارٹی میں جن لوگوں میں اختلاف ہے انہیں انگلیوں پرگنا جاسکتا ہے، پارٹی چھوڑنے والے کچھ افراد واپس آنے کے متمنی ہے.

(جاری ہے)

سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ یہ لوگ دشنام طرازی کرتے ہیں، ان کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں، اسے اختلاف نہیں کہہ سکتے، جنہیں عہدہ نہیں ملا وہ بھی دل کی بھڑاس نکالتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم اسے بھی اختلاف نہیں کہہ سکتے، فہرست کے بغیر عمران خان سے ملاقات کرنے والے کو پارٹی سے منحرف سمجھا جائے گا. ادھر انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ اگر ملک کو تباہی سے بچانا ہے تو اس کا واحد حل مذاکرات ہیں اعظم سواتی نے دعوی کیا کہ انہوں نے عمران خان کو مذاکرات کے لیے راضی کر لیا ہے.

اعظم سواتی نے کہا کہ جب کوئی بات چیت شروع ہوگی تو وہ بہت سود مند ثابت ہوگی اعظم سواتی نے کہاکہ عمران خان کو نہ صرف ملک بلکہ اس کی آئندہ نسلوں کی بھی فکر ہے یہ ملک سب کا سانجھا ہے، اس سے ہماری نسلوں کی تقدیر جڑی ہوئی ہے. انہو ں نے کہا کہ پورا پاکستان عمران خان سے محبت کرتا ہے قومی مفاہمت کے لیے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے اور سابق وزیراعظم اس عمل میں مثبت کردار ادا کرنے کو تیار ہیں انہوں نے کہا کہ جب کوئی بات چیت شروع ہوگی تو بڑی سود مند ثابت ہو گی ان کا کہنا تھا کہ برف پگھلی ہے یا نہیں، کچھ کہہ نہیں سکتا .

متعلقہ مضامین

  • بیرسٹر گوہر کو عمران خان سے ملاقات سے روک دیا گیا
  • پی ٹی آئی میں جنہیں عہدہ نہیں ملا، وہ دل کی بھڑاس نکالتے ہیں. سلمان اکرم راجہ
  • عمران خان کو مذاکرات کے لیے راضی کر لیا ہے.اعظم سواتی کا دعوی
  • ٹرمپ انتظامیہ سے بانی کی رہائی میں داد رسی کی امید نہیں رکھتا، شیر افضل مروت
  • ہیٹ ویو ، سکولوں کو اہم ہدایات جاری کردی گئیں
  • خان اور پارٹی اللہ کے رحم وکرم پر چھوڑ دیے گئے ہیں، شیر افضل مروت
  • پارٹی رہنما عوام کی خدمت میں دن رات ایک کردیں، چوہدری شجاعت
  • دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کیخلاف پیپلز پارٹی کا 18 اپریل کو جلسے کا اعلان
  • سعودی ایوی ایشن نے عمرہ ویزہ ہولڈرز کے لیے نئی سفری ہدایات جاری کر دیں
  • دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے خلاف پی پی پی کا 18 اپریل کو جلسے کا اعلان