آفاق احمد کی گرفتاری میں جو تیزی نظرآئی، دیگر چیزوں میں بھی دکھائی جائے، گورنر سندھ
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
وفاقی وزیر داخلہ سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ پچھلے 2 ماہ میں ڈمپرز سے لوگ مررہے ہیں، افغانستان سے لائے گئے ڈمپرز بھی شہر میں چل رہے ہیں، کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی ضرورت نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ آفاق احمد کی گرفتاری میں جو تیزی نظر آئی، دیگر چیزوں میں بھی دکھائی جائے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ملاقات کی، جس میں صوبے میں امن کے قیام، کرکٹ کے فروغ، پاکستان سپر لیگ سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں گورنر سندھ نے کہا کہ امن و امان کے قیام میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کردار قابل ستائش ہے، نیشنل اسٹیڈیم کی تعمیرِ نو سے کرکٹ کو فروغ حاصل ہوگا، محدود وقت میں نیشنل اسٹیڈیم کی شاندار تعمیرِ نو قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ سے کرکٹ کا نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ گورنر انیشیٹیو کے تحت جاری منصوبے قابل تقلید ہیں، آئی ٹی کے جدید کورسز سے نوجوان کا مستقبل تابناک ہوگا۔ انہوں نے شجر کاری مہم کے تحت گورنر ہاؤس میں پودا بھی لگایا۔
بعد ازاں گورنر سندھ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے آج محسن نقوی کے کاموں کی تعریف کی ہے، انہوں نے 4 ماہ میں قذافی اسٹیڈیم تیار کیا، ان سے کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے معاملے پر بھی گفتگو ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے 2 ماہ میں ڈمپرز سے لوگ مررہے ہیں، افغانستان سے لائے گئے ڈمپرز بھی شہر میں چل رہے ہیں، کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی ضرورت نہیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ جتنی تیزی آفاق احمد کی گرفتاری میں دکھائی ہے اتنی ہی دیگر چیزوں میں بھی دکھائی جائے۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ عمران خان کا کوئی بندہ آکر گھنٹی بجاتا ہے تو اس کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرسکتا ہوں، اگر عمران خان کے بیرک میں بجلی نہیں تو ان کے لیے کوئی بندوبست ہوسکتا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گورنر سندھ نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
کراچی میں بدامنی کے ذمہ دارمہاجر قومی موومنٹ کے چئیرمین آفاق احمد گرفتار
شعیب مختار : کراچی میں بدامنی کے ذمہ دار مہاجر قومی موومنٹ کے چئیرمین آفاق احمد کو گرفتار کرلیا گیا
آفاق احمد کے خلاف جلاو,گھیراو کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا،آفاق احمد کے خلاف لانڈھی میں مال بردار گاڑیوں کو جلانےکامقدمہ درج کیا گیا تھا، آفاق احمد کو ڈیفنس سے گرفتار کیاگیا ہے کورنگی تھانے منتقل کیا جائیگامہاجر قومی موومنٹ کے کارکنان کو کورنگی تھانے پہنچنے کی ہدایات کردی گئیں ، مہاجر قومی موومنٹ کی مرکزی کابینہ کورنگی تھانے روانہ ہوگئی ،مہاجر قومی موومنٹ کے جنرل سیکریٹری نے آفاق احمد کی گرفتاری کی تصدیق کر دی، آفاق احمد کو پریس کانفرنس کے بعد گرفتار کیا گیا
قدیم اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ پاکستان ریلوے اکیڈمی والٹن
گزشتہ دنوں آفاق احمد نے اعلان کیا تھاکہ مہاجر نوجوانوں کو بڑا بھائی سمجھ کر حکم دے رہا ہوں کہ منگل کے روز سے شہر میں ہیوی ٹریفک نہیں ہونا چاہیے۔ اس کے بعد لانڈھی میں ٹرک جلا دیے گئے تھے ،اور خوف کے عالم کے باعث ٹرانسپورٹرز نے شہر کے داخلی راستوں کو بند کردیا اور واٹر سپلائی کے ٹینکرز نے بھی شہر میں جانے سے انکار کردیا تھا