WE News:
2025-02-12@13:11:02 GMT

سندھ: رمضان المبارک میں اسکولوں کے لیے تدریسی اوقات کار جاری

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT

سندھ: رمضان المبارک میں اسکولوں کے لیے تدریسی اوقات کار جاری

سندھ حکومت نے رمضان المبارک میں اسکولوں کے نئے اوقات کار کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں اسکولوں کے تدریسی اوقات ایک بار پھر تبدیل، خلاف ورزی پر کیا ہوگا؟

سندھ میں رمضان المبارک کے دوران اسکولوں کے اوقات کار کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے ڈبل شفٹ پر چلنے والے پرائمری اسکولوں میں پہلی ڈبل شفٹ صبح 7:30 سے 11:30تک ہوگی، جبکہ دوسری ڈبل شفٹ صبح 11:45 سے شام 2:45 منٹ تک ہوگی، سنگل شفٹ 8:00 سے 12:30 تک ہوگی،

جمعے کے روز پرائمری اسکولوں میں پہلی ڈبل شفٹ صبح 7:30 سے 10:30تک ہوگی، سنگل شفٹ 8:00 سے 11:30 تک ہوگی، جبکہ دوسری ڈبل شفٹ صبح 11:45 سے شام 1:15 منٹ تک ہوگی۔

رمضان المبارک میں سندھ کے ڈبل شفٹ پر چلنے والے سیکینڈری، ہائرسیکنڈری اور ایلیمینٹری اسکولوں میں پہلی ڈبل شفٹ صبح 7:30 سے 11:30تک ہوگی، جبکہ دوسری ڈبل شفٹ صبح 11:45 سے شام 2:45 منٹ تک ہوگی، سنگل شفٹ 8:00 سے 12:30 تک ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب: موسم سرما میں سرکاری اسکولوں کے اوقات کار تبدیل

جمعے کے روز سیکینڈری، ہائرسیکنڈری اور ایلیمینٹری اسکولوں میں پہلی ڈبل شفٹ صبح 7:30 سے 10:30تک ہوگی، سنگل شفٹ 8:00 سے 11:30 تک ہوگی، جبکہ دوسری ڈبل شفٹ صبح 11:45 سے شام 1:15 منٹ تک ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اسکولز اوقات کار تدریس تعلیمی ادارے ڈبل شفٹ رمضان المبارک سندھ سنگل شفٹ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسکولز اوقات کار تعلیمی ادارے ڈبل شفٹ رمضان المبارک سنگل شفٹ سنگل شفٹ 8 00 سے رمضان المبارک منٹ تک ہوگی اسکولوں کے اوقات کار

پڑھیں:

پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آئے گا

کراچی:پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آئے گا. اس حوالے سے تاریخ  سامنے آ گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں رمضان کے چاند کی پیدائش 29 شعبان کو ہوگی۔ 28 فروری کی شام 5 بج کر 45 منٹ پرنئے چاند کی پیدائش ہوگی۔یکم مارچ کو چاند نظر آنے کا امکان ہے. جس کے نتیجے میں 2 مارچ کو پہلا روزہ ہو سکتاہے۔

یاد رہے کہ عالمی میڈیا میں بھی پیش گوئی کی گئی تھی کہ رواں برس متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں رمضان کا چاند 28 فروری کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • حکومت کو رمضان المبارک میں چینی کی قیمت کم کروانے میں مشکلات کا سامنا
  • رمضان سے قبل ملک بھر میں گھی اور کوکنگ آئل مزید مہنگا
  • رمضان المبارک کی آمد سے قبل مافیا سرگرم، گھی مزید مہنگا ہوگیا
  • پاکستان میں رمضان المبارک:چاند کب نظر آئے گا؟
  • پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آئے گا
  • ملک میں پہلا روزہ کب ہوگا ؟ تاریخ سامنے آگئی
  • پہلا روزہ کب ہوگا ؟ تاریخ سامنے آگئی
  • گورنر سندھ کا رمضان المبارک میں تاریخ کا سب سے بڑا دسترخوان لگانے کا اعلان
  • رمضان المبارک میں مسجدِ نبوی ﷺ میں افطار کیلئے نئے قوانین متعارف