نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس: پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر کو حراست میں لے لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس: پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر کو حراست میں لے لیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما سیمابیہ طاہر کو نو کو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس نے انہیں پولیس چوکی اڈیالہ منتقل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق سیمابیہ طاہر عدالت میں پیشی کے لیے آئی تھیں، جہاں انہیں حراست میں لیا گیا۔ تاہم، پولیس کی جانب سے ابھی تک اس گرفتاری کی تفصیلات سرکاری طور پر جاری نہیں کی گئیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سیمابیہ طاہر کو نومبر 2024 میں درج کیے گئے کیسز میں حراست میں لیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سیمابیہ طاہر کو لیا گیا
پڑھیں:
گریٹر اسرائیل منصوبے کی آخری منزل مدینہ اور مکہ ہے، طاہر اشرفی
لاہور میں پریس کانفرنس میں پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ فلسطین کے حق میں پُرامن ریلیوں کا اہتمام کرتے رہنا چاہیے، اہل غزہ کی مدد کیلئے حکومت پاکستان اور تنظیموں کیساتھ تعاون کریں۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں بحریہ ٹاون کی گرینڈ مسجد میں چیئرمین پاکستان علماء کونسل طاہر اشرفی نے پریس کانفرنس کی اور یوم یکجہتی فلسطین کی مناسبت سے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے حق میں پُرامن ریلیوں کا اہتمام کرتے رہنا چاہیے، اہل غزہ کی مدد کیلئے حکومت پاکستان اور تنظیموں کیساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ گریٹر اسرائیل منصوبے کی آخری منزل مدینہ اور مکہ شریف ہے، ہم اگر اسرائیل کیساتھ لڑ نہیں سکتے تو اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ ہم سب کو لازمی کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام، حکومت اور فوج اہل فلسطین کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ہماری فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے فلسطینیوں کا ہمیشہ ساتھ دیا ہے، ان کے سفیر سے جی ایچ کیو میں میری ملاقات ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ آج پورا ملک یوم یکجہتی فلسطین منا رہا ہے اور پیغام دے رہا ہے کہ فلسطین ہمارا تھا، ہمارا ہے اور ہمارا ہی رہے گا۔ طاہر اشرفی نے اہل فلسطین سے مخاطب ہوتے کہا کہ ہم فاصلے میں آپ سے دور ہیں، مگر دل آپ کے قریب ہیں۔