اسلام آباد، کاظم میثم کی قیادت میں اپوزیشن وفد کی علامہ شیخ حسن جعفری کی عیادت
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
وفد نے قبلہ شیخ صاحب کی صحتیابی پر مبارک بادی دی اور انکی صحت و سلامتی پورے خطے کے لیے تبریک کا سبب قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد کاظم میثم نے اسلام آباد میں اپوزیشن وفد کے ہمراہ داعی وحدت مسلمین، نامور عالم دین، حجت الاسلام و المسلمین علامہ شیخ محمد حسن جعفری کی عیادت کی اور صحت یابی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اپوزیشن وفد میں سید سہیل عباس، وزیر محمد سلیم اور راجہ زکریا خان مقپون شامل تھے۔ وفد نے قبلہ شیخ صاحب کی صحتیابی پر مبارک بادی دی اور انکی صحت و سلامتی پورے خطے کے لیے تبریک کا سبب قرار دیا۔ اس موقع پر علاقائی صورتحال پر مختصر گفتگو بھی ہوئی۔ انہوں نے انکی صحت و سلامتی کے لیے نیک جذبات کے اظہار اور دعاؤں میں یاد رکھنے پر شکریہ ادا کیا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
امریکا کے غلاموں کیخلاف تحریک کی قیادت کراچی کریگا، حافظ نعیم الرحمٰن
یکجہتی غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے عوام پر زور دیا کہ وہ غیر ملکی مصنوعات کے بائیکاٹ کی تحریک کو جاری رکھیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی نے غزہ میں جاری جارحیت اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 22 اپریل کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں یکجہتی غزہ مارچ میں خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے تحریک کے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا اور عوام پر زور دیا کہ وہ غیر ملکی مصنوعات کے بائیکاٹ کی تحریک کو جاری رکھیں۔ اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ اگلے مرحلے میں بچوں کا ایک الگ مارچ کیا جائے گا، 18 اپریل کو ملتان، 20 اپریل کو اسلام آباد میں غزہ مارچ ہوگا، اسلام آباد میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 22 اپریل کو پورے ملک میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی، جس کی فلسطینی قیادت سے بھی توثیق لی ہے، عالم اسلام کی دیگر تنظیموں سے بھی اس روز ہڑتال کی بات کریں گے۔
حافظ نعیم نے کہا کہ 22 اپریل کو پورے ملک میں کاروبار بند کرکے غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کے سربراہان اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھی خطوط لکھ رہا ہوں، پوری دنیا میں امریکا کی غلاموں کے خلاف تحریک شروع کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کے غلاموں کے خلاف تحریک کی قیادت کراچی کرے گا اور ہم کامیابی حاصل کریں گے۔