ٹیکسی بے قابو ہو کر کھمبے میں گھس گئی، ڈرائیور جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
کراچی میں ٹیکسی بے قابو ہو کر کھمبے میں گھس گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیورجاں بحق ہوگیا۔
راشد منہاس روڈ شفیق موڑ کے قریب ٹیکسی ڈرائیور سے بے قابو ہوکرگھمبے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ٹیکسی ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گیا۔
کراچی میں فیڈرل بی صنعتی ایریا تھانے کے علاقے راشد منہاس روڈ شفیق موڑ کے قریب ٹیکسی ڈرائیورسے بے قابو ہوکر کھمبے سے ٹکرا گئی جس سے ٹیکسی ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ ڈرائیورکی لاش قانونی کارروائی کےلیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔
متوفی ڈرائیور کی شناخت محمد رمضان ولد محمد حیات کے نام سے کی گئی۔ متوفی سہراب گوٹھ کے قریب رہائش پذیر تھااوراس کا آبائی تعلق تحصل نور پورضلع خوشاب سے ہے۔ پولیس کے مطابق شبہ ہے کہ متوفی ٹیکسی ڈرائیور کو گاڑی چلاتے ہوئے دل کادورہ پڑا جس کے باعث وہ فوت ہوگیا۔ پولیس واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ٹیکسی ڈرائیور بے قابو ہو
پڑھیں:
ہری پور: ہزارہ موٹروے پر مسافر بس کے ڈرائیور کو نیند آگئی
—فائل فوٹوہری پور ہزارہ موٹروے پر بس بے قابو ہو کر نالے میں جا گری۔
حادثے میں 2 غیرملکیوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ بس گلگت سے اسلام آباد جارہی تھی۔
ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا۔
لاہور اسلام آباد موٹر وے پر کلرکہار کے قریب بس حادثے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی۔
بس میں 3 غیرملکیوں سمیت 48 افراد سوار تھے۔
ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کی۔