تہران، تیز بارش کے بعد خونی سیلاب سے علاقہ بھر گیا ، ویڈیووائرل
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
تہران(نیوزڈیسک) ایران کے ہُرمُز جزیرے میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے سرخ سیلاب آ گیا، جس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوتے ہی دنیا میں حیرانگی کی لہر دوڑ گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے جزیرے ہرمز کے ’ریڈ بیچ‘ پر شدید بارشوں کے باعث سرخ رنگ کا سیلاب آ گیا ، انٹرنیٹ وسماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس سے ویڈیو وائرل ہوتے ہی انٹرنیٹ صارفین حیران رہ گئے ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اس جزیرے کو رینبوئی لینڈ بھی کہا جاتا ہے، جہاں تیز بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورت حال پیدا ہو جاتی ہے اور قدرتی طور پر پانی کا رنگ سرخ ہو جاتا ہے۔مٹی کے سرخ رنگ کی وجہ سے جزیرہ ہرمز کی آتش فشاں چٹانوں میں موجود ہیماٹائٹ اور آئرن آکسائیڈ ہےجسے گولک کہتے ہیں
، خلیج فارس کا یہ جزیرہ سالٹ ڈوم ہے، جس میں مٹی اور آتش فشاں چٹانوں کی تہیں موجود ہیں۔یہاں پائی جانے والی 70 معدنیات کی وجہ سے چٹانیں سرخ، سبز اور نارنجی رنگ کی دکھائی دینے لگتی ہیں۔
گریڈ ایک سے 22 تک کی 11 ہزار 877 اسامیاں ختم، تفصیلات پارلیمنٹ کو فراہم
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کی وجہ سے
پڑھیں:
پی ٹی اے نے کراچی میں انٹرنیٹ مسائل کی وجہ لوڈشیڈنگ کو قرار دیدیا
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے کراچی میں نیٹ ورک مسائل کی وجہ لوڈ شیڈنگ کو قرار دیدیا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے نے کراچی میں نیٹ ورک مسائل کی وجہ لوڈ شیڈنگ کو قرار دیتے ہوئے شہر میں موبائل انٹرنیٹ سروس کے مسائل کے حل کیلئے ایکسپریس فیڈرز کی تجویز دی ہے۔پی ٹی اے کی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں سروے کے دوران وائس اور ڈیٹا سروس بہتر پائی گئی، اہم علاقوں میں نیٹ ورک میں بندش کی بڑی وجہ بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ ہے۔دستاویزات کے مطابق نیٹ ورک کی بندش کے علاقوں میں ضلع سینٹرل، ایسٹ، ساؤتھ، ویسٹ اور ملیر کے علاقے شامل ہیں۔دستاویز کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ٹیلی کام انفرا اسٹرکچر کو بیک اپ پاور سسٹمز سے لیس کیا گیا ہے جس کی اوسط بیٹری بیک اپ صرف 2 سے 4گھنٹے کی ہے۔