آفاق احمد کیخلاف درج مقدمات کی تفصیل سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد — فائل فوٹو
چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل سامنے آگئی۔
پولیس کے مطابق آفاق احمد پر 3 مقدمات درج ہیں، 2 مقدمات عوامی کالونی جبکہ 1 مقدمہ لانڈھی میں درج ہے۔
پولیس نے بتایا کہ مقدمات میں جلاوُ گھیراؤ اور دہشتگردی کی دفعات شامل ہیں۔
چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم حقیقی) آفاق احمد کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق لانڈھی پولیس نے 10 ملزمان کو گرفتار کیا تھا جن میں سے 2 ملزمان مہاجر قومی موومنٹ کے کارکن ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتار کارکنان نے 21 ساتھیوں کے نام بتا دیے ہیں۔
پولیس نے آفاق احمد کو درج مقدمات میں ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کردیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مہاجر قومی موومنٹ ا فاق احمد پولیس نے
پڑھیں:
نواز شریف کی آمد پر ایون فیلڈ کے باہر لیگی اور پی ٹی آئی کارکن آمنے سامنے، پی ٹی آئی حمایتی گرفتار
لندن :مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف بیلاروس سے لندن پہنچ گئے۔
لندن کے ایون فیلڈ اپارٹمنٹ پر ان کی آمد سے پہلے ہی ن لیگ کے کارکنوں کی بڑی تعداد نواز شریف کے استقبال کیلئے پہنچ گئی۔ ڈھولچی نے نوازشریف کی آمد پر ماحول بنا دیا۔
اس موقع پر ایون فیلڈ کے باہر پی ٹی آئی کے کارکن بھی موجود تھے۔ پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بھی لگائے اور آمنے سامنے آگئے۔
لندن پولیس نے پی ٹی آئی کے حمایتی گلفام حسین کو گرفتار کرلیا، گلفام حسین پر ایون فیلڈ میں داخلے پر پابندی عائد تھی۔