ایم کیو ایم کو اپنے گھناؤنے کردار پر شہریوں سے معافی مانگنی چاہیے: سمعتا افضال
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
---فائل فوٹوز
سندھ حکومت کی ترجمان سمعتا افضال نے فاروق ستار کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
سمعتا افضال نے کہا ہے کہ سب کو پتہ ہے نامعلوم افراد کون تھے جنہوں نے شہر کو تباہ کیا، دہشت گردی، بوری بند لاشوں اور بھتا خوری کی سیاست کرنے والے اپنے گریبان میں جھانکیں۔
سمعتا افضال کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کو اپنے گھناؤنے کردار پر شہریوں سے معافی مانگنی چاہیے، ڈمپر حادثات پر سندھ حکومت نے بھرپور ایکشن لیا ہے۔
فاروق ستار پہلے جھینپے، پھر کھسیا کر مسکرائے، اور آخر میں صحافیوں سے درخواست کی، کہ گھر کی بات گھر ہی میں رہے۔
ترجمان سندھ حکومت نے یہ بھی کہا کہ شہر میں حادثات کی روک تھام کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سمعتا افضال
پڑھیں:
گورنر سندھ اور مصطفیٰ کمال کے خلاف مظاہرے شرپسندی تھے، فاروق ستار
ڈاکٹر فاروق ستار : فوٹو فائلمتحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ اور مصطفیٰ کمال کے خلاف مظاہروں کی مذمت کرتے ہیں، ان کے خلاف مظاہرے شرپسندی تھے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ مظاہرین کے چہرے واضح ہیں، تحقیقات کرکے تادیبی کارروائی کریں گے، اختتام اچھا ہو تو سب اچھا ہوتا ہے، ایم کیوایم کل کے واقعے سے آگے نکل گئی۔
فاروق ستار نے کہا کہ آج ہم نے منتخب نمائندوں کے ساتھ بیٹھ کر تعمیر و ترقی کا لائحہ عمل طے کیا،
فاروق ستار نے کہا کہ کراچی میں ایم این ایز، ایم پی ایز کا اجلاس علامت ہے سب متحد ہیں، کامران ٹیسوری عوامی اور ایم کیو ایم کے گورنر ہیں اور رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم میں انتظامی معاملات پر اختلافات کی باتیں کل ہی ختم ہوگئیں، ہم سب کل رات بھی ایک ساتھ بیٹھے تھے، معاملات سلجھ چکے ہیں۔