Islam Times:
2025-02-12@13:02:08 GMT

ڈمپر مافیا کی نظر میں کسی کی جان کی کوئی قیمت نہیں ہے، فاروق ستار

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT

‍‍‍‍‍‍

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ مجھے یہ بتائیں کراچی کے شہری کہاں جائیں گے؟ ڈمپر، کنٹینر مافیا کہیں جاکر رشوت دے رہیں تو کیا ایک تحریک نہیں چلنی چاہیئے؟ کیا وزیراعلی ہاؤس کے سامنے دھرنا دیدیں، بتائیں کیا کریں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ڈمپر مافیا کی نظر میں کسی کی جان کی کوئی قیمت نہیں ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دن کے اوقات میں یہ ڈمپر سفاکی کیساتھ سڑکوں پر دوڑتے پھرتے ہیں، موٹرسائیکل سوار ہوں یا راہ گیر کسی کو بھی کچل دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 3 ڈمپر جلانے کا واقعہ انتظامیہ کی بے حسی پر پیش آیا ہے، جب لوگ سمجھتے ہیں کہ انصاف نہیں ہونا تو پھر ایسے واقعات ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی بے حسی دیکھ کرشہری مشتعل ہوکر ردعمل دیتے ہیں، حکومت، حکومت کی پالیسی بنانیوالے، پولیس بے حسی پر آجائے تو واقعات ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تشدد کی ہرحال میں مذمت ہونی چاہیئے، کراچی کی سڑکیں تباہ حال اور کوئی پرسان حال نہیں ہے، پانی کی قلت ہے اور ایک وقت آئیگا کہ پانی کے لیے فسادات شروع ہوجائیں گے، دسمبر میں 26 کروڑ گیلن پانی اضافی مل جائیگا، ہماری کوششیں بھی شامل ہیں۔

فاروق ستار نے کہا کہ ڈمپر، کنٹینر حادثات کے علاوہ بچے بھی اغوا ہورہے ہیں، جنوری سے اب تک بچوں کے اغوا کی وارداتیں بھی عروج پر ہیں، رہزنی میں لوگ قتل ہورہے ہیں، گولڈ میڈلسٹ مارے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں سے موبائل، پرس اور گاڑیاں چھینی جارہی ہیں، مجھے یہ بتائیں کراچی کے شہری کہاں جائیں گے؟ ڈمپر، کنٹینر مافیا کہیں جاکر رشوت دے رہیں تو کیا ایک تحریک نہیں چلنی چاہیئے؟ کیا وزیراعلی ہاؤس کے سامنے دھرنا دیدیں، بتائیں کیا کریں؟ انہوں نے کہا کہ حکومت ایم کیو ایم کے ساتھ مل کر لوگوں میں جائے، ڈمپر، ٹینکر مالکان سے بات اور ٹریفک پولیس کی نگرانی کی جائے، سٹی وارڈن جو ایم کیو ایم میئر شپ کے زمانے میں آئے تھے، سٹی وارڈنز کو چوراہوں پر کھڑا کردیں وہ ٹریفک کو بحال رکھیں گے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ رمضان المبارک آرہا ہے، لوگ وقت پر افطار اپنے گھر میں کرنا چاہیں گے، انٹر اور میٹرک بورڈ میں طلبہ کیساتھ ناانصافی ہورہی ہے، آبادی میں اضافہ ہورہا ہے لیکن ان کی نشستوں میں نہیں ہورہا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ فاروق ستار نے ایم کیو ایم

پڑھیں:

ایم کیو ایم کا میڈیکل کالجز و جامعات میں داخلوں کیلئے ڈومیسائل ختم کرنیکا مطالبہ

پریس کانفرنس میں سینئر رہنما فاروق ستار نے کہا کہ انٹر بورڈ میں صرف 30 فیصد بچے پاس ہوئے ہیں، داخلہ پالیسی میں ہمارے بچوں کو ڈومیسائل کی مار ماری جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیکل کالجز و جامعات میں داخلوں کیلئے ڈومیسائل ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ منگل کو مرکز بہادرآباد کراچی میں پریس کانفرنس میں فاروق ستار نے کہا کہ انٹر بورڈ میں صرف 30 فیصد بچے پاس ہوئے ہیں، داخلہ پالیسی میں ہمارے بچوں کو ڈومیسائل کی مار ماری جا رہی ہے۔ ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ 50 فیصد سیٹیں اندرونِ سندھ اور دیگر علاقوں کے طلبا کو دی جا رہی ہیں، حالانکہ ان سیٹوں پر صرف کراچی کے بچوں کا 90 فیصد حق ہے۔ فاروق ستار نے کہا کہ کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے کہ جو چاہے، جب چاہے آ کر ڈومیسائل بنوا لے، ملک کی سیاسی جماعتوں کو کراچی کے نوجوانوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ فاروق ستار نے کہا کہ میڈیکل اور انجینئرنگ کالجز کی سیٹوں میں آبادی کے لحاظ سے اضافہ ہونا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • میڈیکل جامعات میں داخلے کیلیے ڈومیسائل کی شرط ختم کی جائے، فاروق ستار
  • ایم کیو ایم کا میڈیکل کالجز و جامعات میں داخلوں کیلئے ڈومیسائل ختم کرنیکا مطالبہ
  • گورنر سندھ نے ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات اور فاروق ستار سے قربت پر خاموشی توڑ دی
  • پروفیشنل کالجز میں داخلے کیلئے ڈومیسائل کی شرط ختم کی جائے، فاروق ستار کا مطالبہ
  • میڈیکل داخلوں کیلئے ڈومیسائل کی شرط ختم کی جائے: فاروق ستار
  • گورنر سندھ اور مصطفیٰ کمال کے خلاف مظاہرے شرپسندی تھے، فاروق ستار
  • تنظیمی نظم و ضبط کیخلاف ورزی، فاروق ستار کا ڈنڈا اٹھانے کا اعلان
  • ایم کیو ایم میں اختیارات کی جنگ، فاروق ستار کے جانے کے بعد مصطفیٰ کمال کی اجلاس میں شرکت
  • تنظیمی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی، فاروق ستار