آئی ایم ایف وفد کی آڈیٹر جنرل، ایف بی آر اور ایس ای سی پی کے حکام سے ملاقاتیں
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی ایم ایف کے ماہرین پر مشتمل وفد نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان، ایف بی آر اور سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔
نجی ٹی وی سما کے مطابق وفد کو پبلک سیکٹر میں آڈٹ اور شفافیت کے طریقہ کار پر بریفنگ دی گئی۔ وفد کو بتایا گیا کہ پبلک سیکٹر میں آڈٹ اور احتساب کا سب سے بڑا فورم پارلیمنٹ ہے۔ پارلیمانی روایت ہے کہ حکومتی اداروں کا آڈٹ اپوزیشن کرتی ہے۔ گزشتہ کئی سال سے پی اے سی کا سربراہ اپوزیشن لیڈر یا ان کا نامزد کردہ رکن ہوتا ہے۔ ایف بی آر نے بھی ڈیجیٹلائزیشن پر آئی ایم ایف کو بریفنگ دی۔
آئی ایم ایف کے ماہرین نے ایف بی آر حکام سے بھی ملاقات کی، ایف بی آر نے ڈیجیٹلائزیشن پر آئی ایم ایف کو بریفنگ دی، وفد کو بتایا گیا کہ ٹیکس اصلاحات سے ٹیکس نظام میں شفافیت لائی جا رہی ہے۔
آئی ایم ایف وفد کی سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے حکام سے ملاقات کی، جہاں انہیں ملک میں کارپوریٹ سیکٹر ، سٹاک مارکیٹ میں کاروباری آسانیوں پر بریفنگ دی گئی۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی دورہ کیا ، آئی ایم ایف مشن نے ہاوسنگ اینڈ ورکس حکام سے بھی ملاقات کی ، ملک میں لینڈ ریکارڈ کو ڈیجیٹلائز کرنے پر بریفنگ دی گئی۔
زوال کا رخ ترقی کی طرف موڑ دیا، ایک بار پھر پاکستان سنوار رہے ہیں: نوازشریف
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: آئی ایم ایف بریفنگ دی ایف بی آر حکام سے
پڑھیں:
آئی ایم ایف وفد کی یحییٰ آفریدی سے ملاقات، عدالتی نظام و اصلاحات پر مشن کو بریفنگ
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے 6 رکنی وفد کی چیف جسٹس سے سپریم کورٹ میں ملاقات تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی، چیف جسٹس نے آئی ایم ایف وفد کو عدالتی نظام اور اصلاحات سے متعلق بریفنگ دی، ججز تقرری اور آئینی ترمیم پر بھی وفد سے بات چیت ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد نے چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے 6 رکنی وفد کی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے سپریم کورٹ میں ملاقات تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی، چیف جسٹس نے آئی ایم ایف وفد کو عدالتی نظام اور اصلاحات سے متعلق بریفنگ دی، ججز تقرری اور آئینی ترمیم پر بھی وفد سے بات چیت ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے بعد آئی ایم ایف کا 6 رکنی وفد سپریم کورٹ سے روانہ ہوگیا۔
یاد رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ کا وفد پاکستان کے دورے پر ہے، قبل ازیں آئی ایم ایف تکنیکی وفد نے کابینہ ڈویژن، پی ایم آفس، وزارت خزانہ اور وزارت قانون میں ملاقاتیں کیں جس میں آئی ایم ایف نے سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلیئریشن کیلئے مزید مہلت کی درخواست مسترد کی۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری افسران کے اثاثوں کو ڈیکلیئر کرنے کیلئے مسودے پر مشاورت شروع کر دی گئی ہے، سول سرونٹ ایکٹ سے ترمیمی ڈرافٹ فروری میں ہی آئی ایم ایف کو فراہم کیا جائے گا۔