City 42:
2025-04-15@06:39:22 GMT

محکمہ اوقاف پنجاب میں بدعنوانی کا انکشاف، افسران معطل

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT

شاہد سپرا: محکمہ اوقاف پنجاب نے ترقیاتی منصوبوں میں بدعنوانی کی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے دو افسران کو معطل کر دیا۔

 محکمہ اوقاف کے ایکسیئن ہیڈکوارٹر رانا زوہیب کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ بوگس سی ڈی آرز کی تصدیق حاصل نہ کرنے پر سرکل ہیڈ ڈرافٹسمین نعیم عباس کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔

سیکرٹری اوقاف نے اس بدعنوانی کی تحقیقات کے لیے ایڈیشنل سیکرٹری کی سربراہی میں 4 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے، جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آرکیٹیکٹ اور سیکشن آفیسر بھی شامل ہیں۔ کمیٹی تین روز میں مفصل جائزہ لے کر اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

معروف اداکارہ  کے ہاں بیٹے کی پیدائش 

سیکرٹری اوقاف نے کہا ہے کہ تعمیراتی پراجیکٹس میں شفافیت اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور 34 لاکھ روپے کی جعلی سی ڈی آرز اور بینک ڈرافٹ کو ملی بھگت سے تیار کروایا گیا تھا۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

توحید ہریدوئے امپائر سے تکرار پر ایک میچ کیلئے معطل

ڈھاکا:

محمڈن اسپورٹنگ کلب کے کپتان توحید ہریدوئے کو امپائر سے تکرار پر ایک میچ کیلئے معطل کردیا گیا۔

ڈھاکا پریمیئر لیگ میں ابھانی کے خلاف میچ میں دوسری اننگز کے ساتویں اوور کے دوران توحید ہریدوئے نے آن فیلڈ امپائرز سہیل احمد اور شرف الدولہ ابن سیاکت سے بحث کی۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب پیسر عبادت حسین کی گیند ابھانی کے بیٹر ایم متھون کے پیڈز پر لگی۔ عبادت نے آؤٹ کی اپیل کی لیکن امپائر نے انگلی نہیں اٹھائی جس پر توحید اور عبادت نے امپائرز سے بات کی۔

ری پلے سے واضح ہوا کہ گیند آف سائیڈ جا رہی تھی لہٰذا امپائر کا فیصلہ درست قرار دیا گیا۔

توحید ہریدوئے اب سپر لیگ کے پہلے میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے جبکہ ان کی جگہ قائم مقام کپتان کے اعلان کا انتظار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • توحید ہریدوئے امپائر سے تکرار پر ایک میچ کیلئے معطل
  • پرائیویٹ کمپنیوں کو بھی اپنے ملازمین کی تنخواہ سے ٹیکس کاٹنے کا اختیار مل گیا
  • محکمہ داخلہ نے صوبہ بھر میں عوامی رابطہ کمیٹیوں کے قیام کی ہدایت کر دی
  • پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زائدالمیعاد اسٹنٹ استعمال کیے جانے کا انکشاف
  • پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زائدالمیعاد اسٹنٹ استعمال کیے جانے کا انکشاف
  • پنجاب :عوامی رابطہ کمیٹیاں قائم کرنے کی ہدایت
  • سورج کے تیور بدلنے لگے، ملک کے مختلف علاقوں میں ہیٹ ویو کا خدشہ
  • پنجاب میں امن و امان کے قیام کیلئے عوامی رابطہ کمیٹیاں بنانے کا حکم
  •  پرائیویٹ کمپنیوں کے ملازمین اب ٹیکس میں ہیر پھیر نہیں کرسکیں گے، بل منظور
  • پرائیویٹ کمپنیوں کے ملازمین اب ٹیکس میں ہیر پھیر نہیں کرسکیں گے، بل منظور