نواز شریف اور مریم نوازکی پنجاب اسمبلی کے ارکان سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے لاہور میں صوبائی اسمبلی کے اراکین کی ملاقات ہوئی،ملاقات میں معاشی استحکام اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ لاہور میں ہوئی اس اہم ملاقات میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، زوال کا رخ ترقی کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی ریٹ میں 22 سے 12 فیصد کمی کے باعث معاشی سرگرمیاں تیز ہو رہی ہیں، مہنگائی میں کمی آرہی ہے اور اسٹاک ایکسچینج بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ شہباز شریف کی محنت رنگ لا رہی ہے، آئی ایم ایف نے بھی معاشی بحالی اور پاکستان کے ترقی کی طرف بڑھنے کا اعتراف کیا ہے، پنجاب کی رونقیں اور خوشیاں بحال ہو رہیں، اللہ نظر بد سےبچائے، اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں پاکستان سیاہ اندھیروں سے باہر آ رہا ہے،مسلم لیگ (ن) نے پھر ثابت کیا کہ ہم ہی ملک کی خدمت کرتے ہیں، عوام کو ریلیف دیتے ہیں۔ بیان کے مطابق ارکان اسمبلی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فخر ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف ہمارے قائد ہیں جنہوں نے زخم کھائے لیکن ہمیشہ سیاست پر ریاست کے مفادات کو ترجیح دی، نواز شریف پاکستان کی ترقی کی علامت اور ضمانت ہے، ملک کی خوشحالی اور عوام کی بحالی کی بات آتی ہے تو صرف نواز شریف کا نام آتا ہے، مریم نواز شریف جیسی مدبر اور محنتی وزیر اعلی کا ملنا، پنجاب اور ہماری خوش قسمت ہے، انہوں نے کہا کہ پہلی دفعہ سوئے ہوئے محکموں کو بھی کام پر لگا دیا گیا ہے، مریم نواز شریف نے بطور وزیر اعلی نواز شریف اور شہباز شریف کی ترقی کی روایت کو ایک نئی مثال بنا دیا ہے، قوم کی بیٹی مریم نواز شریف دن رات عوام اور پنجاب کی خدمت کر رہی ہے، پاکستان اور پنجاب ترقی کر رہے ہیں، عوام کو تبدیلی نظر آ رہی ہے۔ ارکان اسمبلی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ستھرا پنجاب سکیم پورے صوبے اور ہر ضلع میں صفائی کی مثال بن چکی ہے، ارکان اسمبلی نے وزیراعلی مریم نوازشریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے عوام خوش اور مطمئن ہیں، ترقیاتی کاموں کا معیار اور رفتار لائق تحسین ہے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی زندگی میں بہتری کا آنا ہی ہماری محنت کا صلہ ہے، نواز شریف پاکستان کی ترقی کا برانڈ ہے، ہماری پہچان اور شناخت نواز شریف ہیں۔ اجلاس میں عوامی فلاح کے منصوبوں اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت بھی ہوئی، پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر پرویز رشید، رانا ثناء اللہ، پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب اور راشد نصر اللہ بھی اجلاس میں موجود تھے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز شریف نواز شریف اور شریف نے ترقی کی رہی ہے
پڑھیں:
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا مغل پورہ میں کھلے مین ہول میں گر کر پانچ سالہ بچے کے جاں بحق ہونے پر نوٹس
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا مغل پورہ میں کھلے مین ہول میں گر کر پانچ سالہ بچے کے جاں بحق ہونے پر نوٹس وزیراعلی مریم نواز شریف نے ڈی سی لاہور سے رپورٹ طلب کرلی وزیراعلی مریم نواز شریف کا سوگوار خاندان سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت اظہار ڈی سی لاہور اور کمشنر لاہور کی دوڑیں لگ گئیں ڈی سی لاہور اور کمشنر لاہور ہلاک ہونے والے بچے کے گھر پہنچ گئے،ذرائع ڈی سی لاہور اور واسا حکام کی جانب سے معاملے کو دبانے کی کوشش اہلِ خانہ کو منظر عام پر آنے سے روک دیا گیا ضلعی انتظامیہ لاہور نے اہلِ خانہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کروانے کی بجائے تحصیلدار شالیمار کی مدعیت میں مقدمہ درج کروایا،ذرائع