واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کے میڈیکل کالجز میں دہرے ڈومیسائل پر داخلوں کے حوالے سے خبریں میڈیا کی زینت بنی تھیں، جن میں انکشاف کیا گیا تھا کہ کراچی کے میڈیکل کالجز میں دہرے ڈومیسائل کے حامل طلبہ کو داخلے ملے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ ڈومیسائل معاملے پر تحقیقات جاری ہیں، غلطی کرنیوالے کو سزا دیں گے۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ایف بی آر کی کلیکشن پر مجھے ایک آبزرویشن ہے، گزشتہ سال اچھی خاصی رقم تھی، جو  میرے خیال میں 80 ارب روپے سے زائد تھی، گزشتہ سال کی رقم ہمیں اس سال ملتی ہے، ہماری شکایت ہے کہ جو رقم وقت پر جمع ہوتی ہے اس کو بروقت منتقل نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سے گزارش ہے کہ رقم کو بروقت منتقل کیا جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ڈومیسائل معاملے پر ہم تحقیقات کر رہے ہیں، غلطی کرنے والے کو سزا دیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کے میڈیکل کالجز میں دہرے ڈومیسائل پر داخلوں کے حوالے سے خبریں میڈیا کی زینت بنی تھیں، جن میں انکشاف کیا گیا تھا کہ کراچی کے میڈیکل کالجز میں دہرے ڈومیسائل کے حامل طلبہ کو داخلے ملے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے کہا

پڑھیں:

اعظم سواتی کے الزامات پر سپیکر کے پی اسمبلی کا وزیراعلیٰ کو خط، تحقیقات کا مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا میں اختلافات مزید بڑھ گئے، پی ٹی آئی مرکزی رہنما اعظم سواتی نے عوامی نمائندوں پر الزامات لگادیے، جس پر اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے وزیراعلیٰ کو خط لکھ کر مانسہرہ کے عوامی نمائندوں پر کرپشن الزامات کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں اختلافات مزید بڑھ گئے، سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کے عوامی نمائندوں پر الزامات کے بعد اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو خط لکھ دیا۔
بابر سلیم سواتی نے کرپشن الزامات پر ٹربیونل یا انکوائری کمیٹی کے قیام کا مطالبہ کردیا۔
خط کے متن میں کہا گیا کہ منتخب عوامی نمائندوں کی ساکھ اور شفافیت کے تحفظ کے لیے فوری تحقیقات ضروری ہیں۔ خط میں سابق سینیٹراعظم سواتی کے الزامات پر کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
خط کے متن میں بابر سلیم سواتی کا کہنا ہے کہ عوام کے سامنے جوابدہ ہوں، جمہوری اقدار کا تحفظ میری اولین ترجیح ہے، کرپشن الزامات کی غیر جانبدار تحقیقات کے لیے ٹریبونل یا کمیشن تشکیل دیا جائے۔
خط چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، صوبائی صدر اور داخلی احتسابی کمیٹی کو بھی ارسال کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • میڈیکل جامعات میں داخلے کیلیے ڈومیسائل کی شرط ختم کی جائے، فاروق ستار
  • ایم کیو ایم کا میڈیکل کالجز و جامعات میں داخلوں کیلئے ڈومیسائل ختم کرنیکا مطالبہ
  • اعظم سواتی کے الزامات پر سپیکر کے پی اسمبلی کا وزیراعلیٰ کو خط، تحقیقات کا مطالبہ
  • ایم کیو ایم پاکستان کا میڈیکل کالجز و جامعات میں داخلوں کیلیے ڈومیسائل ختم کرنے کا مطالبہ
  • یونیورسٹی داخلے منسوخ،طلبا کے لئے اہم خبر آگئی
  • وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم کراچی کی تعمیر نو کا افتتاح کردیا
  • داخلے منسوخ : میڈیکل طلبا کے لئے اہم خبر
  • پروفیشنل کالجز میں داخلے کیلئے ڈومیسائل کی شرط ختم کی جائے، فاروق ستار کا مطالبہ
  • میڈیکل داخلوں کیلئے ڈومیسائل کی شرط ختم کی جائے: فاروق ستار