وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر پاکستان کبھی آنچ نہیں آنے دے گا، ابوظبی میں آرمی چیف کے ساتھ یو اے ای کے صدر سے اہم ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات،سرمایہ کاری کےمنصوبوں پر بات ہوئی۔

وزیراعظم نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ دبئی میں سری لنکا،بوسنیا،کویت کی اعلی قیادت سےبھی ملاقاتیں ہوئیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

اسرائیلی وزیراعظم کا سعودی عرب میں فلسطینی ریاست کا بیان، پاکستان  کی بھی مذمت

اسلاآباد: پاکستان نے اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کی جانب سے سعودی عرب میں فلسطینی ریاست بنانے کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت اور آزاد ریاست کے جائز حق کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق پاکستانی وزیر خارجہ نے کہاکہ  القدس الشریف فلسطین کا دارالحکومت ہے اور ہمیشہ رہے گا، فلسطینی عوام کو اپنی سرزمین سے بے دخل کرنے کی کوئی بھی تجویز بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

دوسری جانب اسحاق ڈار نے بھی سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے فلسطینی کاز کے لیے غیر متزلزل عزم کو غلط رنگ دینا افسوسناک ہے، پاکستان فلسطینی عوام کے حقوق کے لیے سعودی عرب اور عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

خیال رہےکہ گزشتہ روز اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا تھا کہ  ایک فلسطینی ریاست سعودی عرب کے علاقے میں قائم کی جا سکتی ہے”سعودی عرب فلسطینی ریاست سعودی عرب میں بنا سکتا ہے، ان کے پاس بہت زمین ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب پاکستان کا برادر ملک ہے، سالمیت پر کبھی آنچ نہیں آنے دیں گے، وزیراعظم
  • وزیراعظم بننا ہر رکن اسمبلی کی خواہش، میں نے کبھی عہدوں کا لالچ نہیں کیا: چوہدری لطیف اکبر
  •  پاکستان ہمیشہ علاقائی اور عالمی امن کیلئے پرعزم رہا ، یوسف رضا گیلانی 
  • اسحاق ڈار کا سودی وزیراخارجہ کو فون ، خودمختاری ، سالمیت کا زکی کی حمایت کا اعادہ 
  • پاکستان کا سعودی عرب کی جغرافیائی سالمیت اور فلسطینی کاز کی بھرپور حمایت کا اعادہ
  • پاکستان کا سعودی عرب کی جغرافیائی سالمیت، فلسطینی کاز کی بھرپور حمایت کا اعادہ
  • سعودیہ میں فلسطینی ریاست ناقابل قبول، پاکستان: خودمختاری سرخ لکیر ہے، سعودی عرب
  • بن سلمان ٹرمپ کی امیدوں پر پورے نہیں اتر سکتے
  • اسرائیلی وزیراعظم کا سعودی عرب میں فلسطینی ریاست کا بیان، پاکستان  کی بھی مذمت