گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے گھٹنوں میں بیٹھنے والوں کو ان کا مینڈیٹ واپس کرنا چاہیے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کہہ رہے ہیں کہ میرے حق پر ڈاکا ڈالا گیا۔ مولانا صاحب ان لوگوں سے چن چن کر بدلے لے رہے ہیں۔ مولانا کے گھٹنوں میں بیٹھنے والوں کو ان کا مینیڈیٹ واپس کرنا چاہیے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ میں نے پہلے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کو میر جعفر اور میر صادق کا اندازہ ہوگا تو وزیراعلیٰ نہیں رہے گا۔ وزیراعلیٰ کا مشکور ہوں مجھے دیکھ کر منی آل پارٹیز کانفرنس اسلام آباد میں بلائی۔ جو پارٹی ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ  کرکے آئی تھی پہلی فرصت میں 20 ہزار لوگوں کو نکال رہی ہے۔سرکاری ملازمین کو بتانا چاہتا ہوں ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔ جب ریاست کہے گی تو افغان وفد کے ساتھ جاؤں گا۔

گورنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی نے زمینداروں پربھتے عائد کردئیے۔ وزیراعلیٰ خود کہتے ہیں کہ میں بھی بھتے دیتا ہوں۔  

اس سے قبل ایجوکیشنل کانفرنس بیسٹ ٹیچراوراسٹوڈنٹ ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن چن چن کر بدلے لے رہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کو مال غنیمت دیا گیا۔ پی ٹی آئی کے ورکر جلد یوم نجات منائیں گے۔

گورنر کے پی نے کہا کہ تعلیم ہی ترقی کا باعث ہے۔ ہمارے صوبے میں آج بھی تعلیم کمزور ہے۔ سرکاری اسکولوں کی حالت ابتر ہے۔ سلیبس میں کوئی خاص تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ لاکھوں تعداد میں بچے اسکولوں سے باہرہیں۔ تعلیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ تعلیم کو بھی سیاست کی بھینٹ چڑھایا گیا۔ جسے خود اے بی سی یاد نہیں اسے تعلیم کا وزیر بنایا جائے تو یہی حال ہوگا۔ تعلیم کو سیاست سے پاک کیا جائے۔ اسکولوں میں اساتذہ سیاست کررہے ہیں۔ اگر لوگوں کو غلط اپائنٹ کیا گیا ہے تو ان کو نکالیں گے۔  

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمن فیصل کریم کنڈی رہے ہیں نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

خیبر پختون خوا میں آج تعلیمی نظام انتہائی کمزور ہے: فیصل کریم کنڈی

---فائل فوٹو 

گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کے پی کے پسماندہ علاقوں میں تعلیم کی صورتحال مطمئن اور تسلی بخش نہیں، یہاں تعلیمی نظام انتہائی کمزور ہے۔

 تقریب سے خطاب کے دوران فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ تعلیم خوشحالی اور ترقی کا واحد راستہ ہے، خیبر پختون خوا میں معیاری تعلیم کا فروغ وقت کی ضرورت ہے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ حکومت نے 300 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا لیکن نتائج وہ نہیں جو ہونے چاہئیں، کے پی حکومت ہر سال داخلہ مہم کے نام پر صرف تشہیری مہم چلاتی ہے۔

خیبر پختونخوا حکومت دہشت گردی کیخلاف جنگ کے پیسے کھاچکی ہے، فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے الزام لگایا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ کے پیسےکھاچکی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اپنے ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا تھا کہ میرے دروازے سرمایہ کاروں کے لیے کھلے ہیں۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں، اُن سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی نوجوان محنت اور قابلیت میں کسی سے پیچھے نہیں، خواہش ہے کہ خیبر پختون خوا کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملیں۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختون خوا میں آج تعلیمی نظام انتہائی کمزور ہے: فیصل کریم کنڈی
  • زرعی انکم ٹیکس بل پر دستخط ‘ فضل الرحمن پر تنقید کرنیوالے ہی انکے غلام  : کنڈی  
  • 65 مسافروں کی شہادت پر دل بہت رنجیدہ ہے،فیصل کریم کنڈی
  • پی ٹی آئی آج فضل الرحمان، محمود اچکزئی کو اپنا سیاسی مسیحا سمجھتی ہے، فیصل کریم کنڈی
  • گورنر فیصل کریم کنڈی نے خیبرپختونخوا حکومت کے ملازمین برطرفی قانون 2025 کو مسترد کردیا
  • فیصل کریم کنڈی کا ملازمین برطرفی بل 2025 پر اعتراض، ترامیم کی ضرورت
  • خیبرپختونخوا کے ملازمین کی برطرفی کا قانون گورنر کنڈی کے تحفظات کے ساتھ منظور
  • میرے دروازے سرمایہ کاروں کیلئے کھلے ہیں، فیصل کریم کنڈی
  • کاشتکار تنظیموں کے نمائندہ جرگہ کی گورنر فیصل کریم کنڈی سے ملاقات ، زرعی ٹیکس کا نفاذمستر د کر دیا