Jang News:
2025-02-12@11:45:02 GMT

ہم نے پاکستان کی خاطر ہنستے ہوئے قربانیاں دیں: نواز شریف

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT

ہم نے پاکستان کی خاطر ہنستے ہوئے قربانیاں دیں: نواز شریف

اسکرین گریب

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان کی خاطر ہنستے ہوئے قربانیاں دی ہیں، آگے بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

نواز شریف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی۔

پنجاب اسمبلی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ بے ایمانی سے آئے شخص نے ملک کی بنیادیں ہلا دی تھیں، زوال کا رخ ترقی کی طرف موڑ دیا ہے، شہباز شریف کی محنت رنگ لا رہی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے بھی معاشی بحالی اور پاکستان کے ترقی کی طرف بڑھنے کا اعتراف کیا ہے۔

اللّٰہ کرے ہم ایک بار پھر ٹیک آف کر سکیں: نواز شریف

سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ زندگی میں بہت اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں۔

نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اندھیروں سے باہر آ رہا ہے، معیشت میں بہتری لا کر ایک بار پھر پاکستان سنوار رہے ہیں۔

سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ پالیسی ریٹ 22 سے 12 فیصد ہونے سے معاشی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں، معیشت کو فائدہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ روپیہ مستحکم ہوا اور گروتھ بڑھ رہی ہے، مہنگائی کم ہو رہی ہے، اسٹاک ایکسچینج بلند ترین سطح پر ہے، معاشی اشاریوں کی بہتری پاکستان کی بہتری ہے، پنجاب کی رونقیں اور خوشیاں بحال ہو رہی ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: نواز شریف نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

شہباز شریف بہت محنت کر رہے ہیں‘ اللہ کرے ہم ایک بار پھر ٹیک آف کرسکیں‘ نواز شریف

لاہور (نمائندہ جسارت) مسلم لیگ (ن) کے قائد اور صدر میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ شہباز شریف بہت محنت کر رہے ہیں، اللہ کرے ہم ایک بار پھر ٹیک آف کرسکیں، اللہ تعالیٰ نے تیزی سے گڑھے میں گرتے ملک اور قوم کو بچا لیا، اللہ تعالیٰ نے برکت ڈالی ہے اور بھی ڈالے گا، ان شااللہ۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے لاہور ڈویژن کے اراکین پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ شہباز شریف بہت محنت کر رہے ہیں، اللہ کرے ہم ایک بار پھر ٹیک آف کرسکیں، انہوں نے کہا کہ لاہور اور پنجاب میں بہت عرصے بعد عوام میں خوشی اور اطمینان نظر آ رہا ہے، اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے محنت سے عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زندگی میں بہت اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں، مسلم لیگ (ن) آتی ہے تو ملک میں ترقی آتی ہے، ڈی ریل نہ کیا جاتا تو آج پاکستان کہیں آگے ہوتا، 1990 کا سفر جاری رہتا تو پاکستان ترقی کے سفر میں آج کہیں آگے کھڑا ہوتا۔ نواز شریف نے کہا کہ مہنگائی میں کمی سے عوام کو سکھ کا کچھ سانس آیا ہے، پالیسی ریٹ 22 سے کم ہو کر 12 فی صد پر آنا معاشی بہتری کی علامت ہے۔ اس موقع پر ارکان اسمبلی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان کی ترقی اور عوام کی خدمت کی ایک نئی روشن مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی اور شہباز شریف کی روایات جس شاندار طریقے سے چل رہی ہیں وہ بے مثال ہے، ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں ہی ثقافت کو ترقی ملتی ہے، آپ جب جب آتے ہیں مسلم لیگ (ن) آتی ہے، ملک کو ترقی، روشی، خوشیاں اور رنگ ملتے ہیں۔ ارکان اسمبلی نے کہا کہ مریم نواز شریف پنجاب کا فخر ہیں، نظام کی جو اصلاح مریم نواز نے کی اس کی اور مثال نہیں ملتی، ای ٹینڈرنگ کا شفاف نظام شروع کیا گیا، میرٹ پر یکساں اور معیاری ترقی کا سفر آگے بڑھ رہا ہے، واہگہ ٹورازم کوریڈور کی تعمیر بے مثال ہے، پنجاب کی کی خوشیاں واپس آ رہی ہیں۔ اجلاس میں عوامی فلاح کے منصوبوں اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت بھی ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • بے ایمانی سے آئے شخص نے ملک کی بنیادیں ہلا دیں، نواز شریف
  • بے ایمانی کے ساتھ آئے ہوئے شخص نے ملک کی بنیادیں ہلا دی تھیں، نواز شریف
  • آئی ایم ایف نے پاکستان کے معاشی استحکام کی کامیاب حکمت عملی کی تعریف کی
  • میاں نواز شریف کا سیاسی جانشین کون؟
  • لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صوبائی کابینہ کے 23 ویں اجلاس کی صدارت کررہی ہیں
  • ترقی کیلئے بیٹیوں کو آئی ٹی کی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہوگا: مریم نواز شریف
  • شہباز شریف بہت محنت کر رہے ہیں‘ اللہ کرے ہم ایک بار پھر ٹیک آف کرسکیں‘ نواز شریف
  • اللہ کرے ہم ایک بار پھر ٹیک آف کرسکیں: نواز شریف
  • نواز شریف اور مریم نوازکی ارکان پنجاب اسمبلی سے ملاقات