خواتین کی ترقی سے ہی معاشرہ آگے بڑھے گا، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کا نیشنل وویمن ڈے کی تقریب سے خطاب،اسلام آباد میں وویمن پارلیمانی کاکس کے زیر اہتمام نیشنل وویمن ڈے کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس سے قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین نے معاشرے کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے اور جتنا زیادہ خواتین کو بااختیار بنایا جائے گا، معاشرہ اتنی ہی تیزی سے ترقی کرے گا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ہماری زندگیوں میں خواتین کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ جب وہ پہلی بار پارلیمنٹ میں آئے تھے، تب اور آج کے حالات میں واضح فرق ہے۔ خواتین کی پارلیمنٹ میں موجودگی اور ان کے کردار کو سراہتے ہوئے، انہوں نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کو وویمن پارلیمانی کاکس کے قیام پر خراج تحسین پیش کیا۔
سردار ایاز صادق نے کہا کہ پارلیمنٹ میں قانون سازی کے عمل میں خواتین کا کردار سب سے نمایاں رہا ہے، اور قومی اسمبلی میں خواتین اراکین کی حاضری بھی سب سے زیادہ ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین اراکین اسمبلی پوری تیاری کے ساتھ ایوان میں آتی ہیں اور قومی اسمبلی کی کارروائی میں بھرپور شرکت کرتی ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین کے حقوق اور تحفظ کے لیے ہمیشہ مؤثر اقدامات کیے گئے ہیں، اور آج خواتین تمام شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ قومی اسمبلی میں کام کرنے والی خواتین کے لیے بھی خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں، اور وہ اسمبلی سے مختلف خدمات حاصل کر سکتی ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آج خواتین بااختیار ہیں اور چاروں صوبوں اور وفاق میں انہیں بھرپور نمائندگی حاصل ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام مرد اراکین اسمبلی بھی خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے کیونکہ صوبے وفاق کی اکائیاں ہیں، اور جب وفاق مضبوط ہوگا تو صوبے بھی مستحکم ہوں گے۔ انہوں نے زور دیا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی اسمبلیوں کو بھی وفاق اور صوبوں کے ساتھ مزید ہم آہنگ ہونا چاہیے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اسپیکرز کانفرنس کی بدولت وفاق اور صوبوں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ ملا ہے اور قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کو دیگر صوبوں نے بھی اپنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وویمن کاکس، چائلڈ کاکس، ایس ڈی جیز، اور ینگ پارلیمنٹرین فورم کا قیام قومی اسمبلی کے اہم اقدامات میں شامل ہیں، اور دیگر صوبے بھی ان فورمز کے قیام پر عمل درآمد شروع کر چکے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور قومی اسمبلی قومی اسمبلی کے نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
اپوزیشن اہم مواقع پر واک آئوٹ کر جاتی ہے، سپیکر قومی اسمبلی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حزب اختلاف کی کورم نشاندہی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج سوالات کی اکثریت حزب اختلاف کی جانب سے تھی، حزب اختلاف نے اہم موقع پر ایوان کی کارروائی سے واک آؤٹ کیا، کینالز پر بحث میں 30 ارکان نے حصہ لیا، اپوزیشن نے واک آؤٹ کیا، جے یو آئی کے سوا تمام اپوزیشن جماعتیں کارروائی سے غیر حاضر تھیں ۔(جاری ہے)
جمعہ کو قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن کے واک آئوٹ پر اپنے ریمارکس میں سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 7 اپریل کو کینالز پر قرارداد جمع کرائی تھی،8 اپریل کو واضح کیا گیا تھا کہ اس پر بحث ہو چکی،اپوزیشن نے 10 اپریل کو قرارداد سپیکر آفس میں جمع کرائی،فلسطین و سرحدی معاملات اور کینالز پر احتجاج کرنے والے خود ایوان میں موجود نہیں ہوتے، افسوس کہ اپوزیشن خود ایوان کی کارروائی کا حصہ نہیں بن رہے ۔