Juraat:
2025-02-12@11:51:13 GMT

ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کیخلاف درخواست ،صنم جاوید عدالت طلب

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT

ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کیخلاف درخواست ،صنم جاوید عدالت طلب

 

لاہو رہائیکورٹ نے ذاتی مچلکے ضبط کرنے کیخلاف درخواست پر صنم جاوید کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے صنم جاوید کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ صنم جاوید ایک سماعت پر 9 مئی کے دو مقدمات میں اے ٹی سی لاہور میں پیش نہ ہوسکیں، اے ٹی سی لاہور نے صنم جاوید کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کر دی، عدالت نے صنم جاوید کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔درخواست میں کہا گیا کہ عدالت نے صنم جاوید کے ضامن جاوید اقبال کی جانب سے دیئے گئے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم دیا، انسداد دہشت گردی عدالت نے صنم جاوید کے والد جاوید اقبال کو شو کاز نوٹس جاری کر دیئے ۔درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ صنم جاوید کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم کالعدم قرار دے ، اے ٹی سی لاہور کی جانب سے صنم جاوید کے والد کے خلاف جاری کردہ شوکاز نوٹس کو بھی کالعدم قرار دیاجائے ۔بعدازاں عدالت عالیہ نے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کے خلاف دائر درخواست پر پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پرسپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کیخلاف توہین عدالت درخواست سماعت کیلئے مقرر

 پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پرسپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کیخلاف توہین عدالت درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں 24 جنوری کو جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت درخواست پرسماعت رواں ہفتے 12 فروری بدھ کے روزہوگی، اس دوران سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ذاتی حیثیت میں پیش ہوں گے۔ بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر اس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کی درخواست پر سماعت کریں گے جہاں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور نے 24 جنوری کو جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کررکھی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ اسی کیس کی سابقہ سماعت پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت درخواست کی سماعت کی تھی، دوران سماعت عدالت کو آگاہ کیا گیا تھا کہ عدالتی احکامات کے باوجودتاحال ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی ہے اس کے لیے جیل انتظامیہ سے جوب طلب کیا جائے، جس پر عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 12 فروری کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا اور عدالت نے کیس کی سماعت 12 فروری تک ملتوی کردی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • سیپکو کے نااہل افسران صارفین کو تنگ کررہے ہیں،جاوید میمن
  •  نتائج کا اعلان کئے بغیر سی ایس ایس کے نئے امتحان کیخلاف درخواست مسترد
  • ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کیخلاف درخواست پر صنم جاوید ذاتی حیثیت میں عدالت طلب
  • پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری کا پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کیلیے عدالت سے رجوع
  • شبلی فراز و فیصل جاوید کی حفاظتی ضمانت میں توسیع، مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم
  • پیکا قانون کیخلاف درخواست: عدالت نے اٹارنی جنرل کو معاونت کیلئے طلب کر لیا
  • لاہور ہائیکورٹ؛ پیکا ترمیمی ایکٹ کیخلاف ایک اور درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
  • پیکا ایکٹ کیخلاف در خواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس
  • عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پرسپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کیخلاف توہین عدالت درخواست سماعت کیلئے مقرر