عمران خان نے ہدایت دی ہے کہ ججز کی تقرری کے معاملے میں وکلا کا ساتھ دیا جائے ،فیصل چوہدری
قاضی فائز عیسیٰ نے الیکشن فراڈ کو پورا تحفظ دیا،ججز کو امپورٹ کرکے اعلیٰ عدالتوں میں لایا جارہا ہے

عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کو پیش کرنے کے لیے ایک ڈوزئیر تیار کرلیا ہے جس میں پی ٹی آئی پر ڈھائی سال میں ہوئے مظالم سے متعلق بتایا جائے گا۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے آئی ایم ایف وفد سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے ، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور جوڈیشل کمیشن ارکان کو رابطے کی اجازت دے دی، ہم آئی ایم ایف وفد سے رابطہ کریں گے اور اپوزیشن لیڈر ان سے ملاقات بھی کریں گے ۔انہوں ں ے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف آئی ایم ایف وفد کو اڑھائی سال میں ہونے والے مظالم کا ڈوزئیر بھی پیش کرے گی، ہم نے ڈوزیئر تیار کرلیا ہے جو آئی ایم ایف وفد کو دیں گے ، یہ ڈوزیئر حقائق پر مبنی ہے ، اڑھائی سال میں جو کچھ ہمارے ساتھ ہوا وہ سب اس ڈوزیئر میں ہے ۔فیصل چوہدری نے کہا کہ ایس او پی کے تحت عمران خان سے وکلا کی ملاقات ہوئی ہے عمران خان سے بشری بی بی کی ملاقات بھی ہوئی ہے عمران خان نے کہا ہے کہ 26 ویں ترمیم پاکستانی عدالتی نظام پر اسالٹ ہے ، کورٹ پیکنگ پر وکلا تحریک ہے ساتھ کھڑے ہیں۔بانی نے کہا ججز کو امپورٹ کرکے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ لایا جارہا ہے ، بانی نے کہا ہے پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی پارٹی ہے بانی کا موقف پی ٹی آئی کو عوام نے 8 فروری 2024 کو بھرپور سپورٹ کیا مگر قاضی فائز عیسی نے الیکشن فراڈ کو پورا تحفظ فراہم کیا بانی نے ہدایات دی ہیں ججز کی اپوئنٹ منٹ پر وکلا تحریک کا ساتھ دیں۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

تحریک انصاف کا شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 فروری ۔2025 )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا جلد اعلامیہ جاری کیا جائے گا نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاہے کہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان نے پارٹی قیادت کو شیر افضل مروت کے خلاف فیصلہ کن اقدام کی ہدایت کردی ہے.

پارٹی راہنما جلد شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کریں گے،بنیادی رکنیت ختم ہونے پر شیر افضل مروت سے بطور رکن قومی اسمبلی استعفی بھی طلب کیا جائے گا ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کے تحریک انصاف کے صوابی جلسہ میں کردار پر پارٹی راہنماﺅں نے عمران خان سے شکایت کی تھی.

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر شیر افضل مروت کو شو کاز نوٹس جاری کیا گیا تھا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شیر افضل مروت کو جاری نوٹس میں کہا گیا تھا کہ آپ بغیر سوچے سمجھے بولتے ہیں جس کا نتیجہ پارٹی کو بھگتنا پڑتا ہے شوکاز نوٹس میں شیر افضل مروت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ آپ کے بیانات کے حوالے سے عمران خان کو آگاہ کیا گیا تھا سابق وزیراعظم کی ہدایت کے بعد پارٹی کی جانب سے رویہ بہتر کرنے سے متعلق شو کاز نوٹس جاری کیا گیا.

شوکاز نوٹس کے مطابق شیر افضل مروت کو 7 دن کے اندر پارٹی کو تحریری طور پر جواب جمع کروانے کی ہدایت کی گئی تھی مطلوبہ دنوں میں جواب نہ جمع کرانے کی صورت میں پارٹی پالیسی کے مطابق کارروائی کا انتباہ دیا گیا تھا شوکاز ملنے کے بعد شیر افضل مروت نے دوستوں کے مشورے پر ایک دو ہفتے الیکٹرانک میڈیا سے دور رہنے کا فیصلہ کیا تھا. سماجی رابطے کی سائٹ ”ایکس“پر جاری بیان میں انہوں نے میڈیا کے دوستوں سے گزارش کی تھی کہ وہ کسی بھی پروگرام میں شامل ہونے پر اصرار نہ کریں واضح رہے مئی 2024 میں بھی شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا انہیں پی ٹی آئی راہنماﺅں شبلی فراز اور عمر ایوب کے خلاف غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا.

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف کا شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ
  • عمران خان کا شیرافضل مروت کو تحریک انصاف سے نکالنے کا فیصلہ
  • بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر پی ٹی آئی پر مظالم کا ڈوزئیر آئی ایم ایف کو دیں گے، فیصل چوہدری
  •  بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر ججز کی اپوائنٹمنٹ پر وکلا تحریک کے ساتھ کھڑے ہیں: فیصل چوہدری
  • عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی پر مظالم کا ڈوزئیر بھی آئی ایم ایف کو پیش کرینگے، فیصل چوہدری
  • پاکستان تحریک انصاف کا آئی ایم ایف وفد سے ملاقات کا فیصلہ،ڈوزیئر پیش کیے جائیں گے،وکیل کی تصدیق
  • صوابی جلسے کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی بہت خوش تھے: بیرسٹر گوہر
  • تحریک انصاف کا آٹھ فروری الیکشن چوری کے خلاف اور عمران خان کے ساتھ یکجہتی کے لئے پیرس میں بڑا اجتماع
  •  بانی تحریک انصاف نے ناراضی کی کوئی بات نہیں کی،گنڈا پور