اسحاق ڈار اور یو اے ای وزیر خارجہ کا غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
اسلام آباد: وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور غزہ کی موجودہ سنگین انسانی صورتحال پر بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے فلسطینی عوام کو ان کے وطن سے بے دخل کرنے یا منتقل کرنے کی تجویز پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حقوق کے دفاع کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا، اور مسئلہ فلسطین کے پائیدار اور منصفانہ حل کے لیے مزید مشترکہ اقدامات کرنے پر اتفاق کیا۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی شیخ عبداللہ بن زید النہیان سے ٹیلی فون پر بات چیت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2025ء) نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔(جاری ہے)
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور فلسطینی عوام کو ان کے آبائی وطن سے بے گھر کرنے یا منتقل کرنے کی تجویز پر تشویش کا اظہار کیا۔ نائب وزیراعظم نے فلسطینی عوام کے حقوق کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے مسئلہ فلسطین کے منصفانہ، جامع اور دیرپا حل کے حصول کے لیے قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔