ایک سال کی کامیابیاں اہم ہیں، لیکن ابھی ہم بہت کچھ کر سکتے ہیں:وزیر خزانہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ ایک سال میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، لیکن اس کے باوجود بہت کچھ کرنا باقی ہے۔
اسلام آباد میں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کی معیشت کی درست سمت کا اعتراف ایک حوصلہ افزا اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار استحکام کے لیے ہمیں تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر سے ہونے والی ملاقات میں پاکستان کی معاشی اصلاحات اور ترقی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، جس پر جارجیوا نے حکومت کی کوششوں کو سراہا۔
انہوں نے انشورنس سیکٹر میں ہونے والی ترقی کا ذکر کیا اور کہا کہ اس سیکٹر میں تبدیلی کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان ایک انشورڈ ملک بن سکے۔ زرعی شعبے میں بھی کچھ جدت آئی ہے، لیکن وزیر خزانہ کے مطابق ابھی ہمیں وہاں تک نہیں پہنچے جہاں ہم ہونا چاہیے تھے۔
محمد اورنگزیب نے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صرف قدرتی آفات کے بعد کی بھرپائی نہیں، بلکہ ان سے بچاؤ کے لیے اقدامات کرنا ضروری ہے۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات مزید مستحکم اور پائیدار بنانا چاہتے ہیں،محمد اورنگزیب
لزبن (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مزید مضبوط تعلقات کے لیے کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ وزیر خزانہ نے پرتگال میں برطانوی پارلیمانی انڈر سیکرٹری آف اسٹیٹ برائے مشرق وسطیٰ، پاکستان اور افغانستان ہمیش فالکنر سے ملاقات کی۔ فریقین نے پاکستان میں توانائی، معدنیات اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان قریبی اور خوشگوار تعلقات ہیں جو باہمی اعتماد اور روابط پر مبنی ہیں۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے میں پاکستانی تارکین وطن کے ذریعے عوامی رابطوں کے کردار کو بھی سراہا گیا۔