Daily Sub News:
2025-02-12@10:47:07 GMT

ملک پر ڈاکوؤں کا راج ہے، ان سے ملک نہیں چلے گا، اعظم سواتی

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT

ملک پر ڈاکوؤں کا راج ہے، ان سے ملک نہیں چلے گا، اعظم سواتی

ملک پر ڈاکوؤں کا راج ہے، ان سے ملک نہیں چلے گا، اعظم سواتی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز

لاہور: پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ ملک پر ڈاکوؤں کا راج ہے، ان سے ملک نہیں چلے گا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پیشی کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ ہمارے پیارے ملک پاکستان میں ڈاکوؤں کا راج ہے۔ فیصلہ ساز ان کے سر پر ہاتھ رکھے ہوئے ہیں۔ بار کونسلز بِک جائیں تو یہی حال ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیلسن منڈیلا نے کہا تھا کہ میرا کوئی بنیادی حقوق کا معاملہ نہیں تھا، لیکن جب جج کے پاس جاتا تھا تو انصاف ملتا تھا۔ اعظم سواتی نے کہا کہ مجھ پر تشدد کیا گیا ، سارے مقدمات میں ضمانت کے باوجود مجھے فٹبال کی طرح مارا گیا ۔ بانی پی ٹی لوگوں کے دلوں پر راج کرتا ہے ۔ میرے پاکستان کے لوگو! اس ملک کو بانی پی ٹی آئی کا نظریہ بچا سکتا ہے۔ میں فیصلہ کرنے والے بھائی اور بچوں سے کہتا ہوں اس ملک کو بچائیں ۔ان ڈاکوؤں سے یہ ملک نہیں چلے گا۔

دوسری جانب پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی حفاظتی ضمانت اور مقدمات تفصیل کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے اعظم سواتی کو 13 مارچ تک حفاظتی ضمانت دے دی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اعظم سواتی نے کہا

پڑھیں:

حکومت کے پاس سب کچھ خود کرنے کی گنجائش نہیں: وزیرِ خزانہ

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نفع نقصان سے قطع نظر، کاروباری ادارے پرائیوٹ سیکٹر کو ہی چلانے چاہئیں، حکومت کے پاس اتنی گنجائش نہیں کہ سب کچھ خود کرے۔

کراچی میں ایس ای سی پی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام پالیسی فریم ورک مہیا کرنا ہے، انشورنس سیکٹر ایک اچھے موڑ پر ہے، ایگری کلچر کے شعبے میں کچھ جدت آئی ہے۔

سربراہ آئی ایم ایف کا پاکستان کے ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کا اعتراف

وزیرِ اعظم شہباز شریف اور منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ہوئی۔

محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ایم ڈی آئی ایم ایف کی دبئی میں ملاقات ہوئی، کرسٹالینا جارجیوا نے اعتراف کیا کہ ہماری معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کرسٹالینا جارجیوا نے آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کے پاس سب کچھ خود کرنے کی گنجائش نہیں: وزیرِ خزانہ
  • پختونخوا اسمبلی کے ممبران پر کرپشن کے الزامات، تحقیقات کیلئے وزیر اعلیٰ کو خط ارسال
  • علیمہ اور عظمیٰ خان جناح ہاؤس حملہ کیس میں بے قصور
  • 77 سال کی عمر میں مجھے اٹک جیل کے سامنے مارا پیٹا گیا، اعظم سواتی
  • لاہور: مبینہ مقابلے میں تین خطرناک ڈاکو گرفتار
  • اعظم سواتی کے الزامات پر سپیکر کے پی اسمبلی کا وزیراعلیٰ کو خط، تحقیقات کا مطالبہ
  • 77 سال کی عمر میں مجھے اٹک جیل کے سامنے مارا پیٹا گیا ، اعظم سواتی
  • 77 سال کی عمر میں مجھے اٹک جیل کے سامنے مارا پیٹا گیا: اعظم سواتی
  • حکومت پاکستان ریلوے کی نجکاری سے باز رہے‘ شمس سواتی