سابق وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی نااہلی ختم
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
اپریل 2023ء میں تنویر الیاس کو 2 سال کے لیے نااہل قرار دیا گیا تھا۔ سردار تنویر الیاس نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف آزاد کشمیر سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی تھی۔ آزاد کشمیر سپریم کورٹ نے سابق وزیرِ اعظم سردار تنویر الیاس کی نااہلی ختم کر دی۔ تنویر الیاس نے توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ سے معافی مانگ لی۔ تنویر الیاس کو آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس میں 2 سال کے لیے نااہل قرار دیا تھا۔اپریل 2023ء میں تنویر الیاس کو 2 سال کے لیے نااہل قرار دیا گیا تھا۔ سردار تنویر الیاس نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف آزاد کشمیر سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی تھی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سردار تنویر الیاس سپریم کورٹ
پڑھیں:
سپریم کورٹ کیلئے 8ججز کی تقرری، جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس آج ہوگا
سپریم کورٹ کے لیے آٹھ ججوں کی تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس آج ہوگا، چیف جسٹس پاکستان اجلاس کی صدارت کریں گے۔
اجلاس میں چاروں ہائی کورٹس سے پانچ پانچ سینئر ججز کے نام پر غور کیا جائے گا۔
زرائع کے مطابق سندھ اور اسلام آباد ہائی کورٹ سے دو 2 جبکہ پشاور اور بلوچستان ہائی کورٹ سے ایک ایک جج کو سپریم کورٹ تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔
اجلاس سے قبل سپریم کورٹ کے چار جج جن میں جوڈیشل کمیشن کے دو ارکان جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں نے اجلاس موخر کرنے جبکہ کمیشن کے پی ٹی آئی کے رکن علی ظفر نے بھی اجلاس مشروط طور پر موخر کرنے کے لیے خط تحریر کیا۔