خیبرپختونخوا میں بارش کا طاقتور سسٹم داخل، بالائی اضلاع میں 17 انچ برفباری
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
پشاور(نیوزڈیسک)خیبر پختونخوا میں موسم سرد ہوگیا جب کہ کئی علاقوں میں بارش کے ساتھ ساتھ بالائی اضلاع میں 17 انچ تک برفباری بھی ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی چترال و زریں ،دیر بالاولوئر،سوات ، شانگلہ ،بونیر ،کوہستان بٹگرام ،مانسہرہ، خیبر ، کرم کے اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔
صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور جزوی طور پر ابرآلود رہا۔ اسی طرح چترال، کوہستان، باجوڑ دیر ، سوات میں بارش ہوئی جب کہ چترال اور سوات کے پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔
گزشتہ روز چترال میں ایک انچ، مالم جبہ میں 2، کالام میں 17 انچ تک برف باری ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز کالام میں درجہ حرارت منفی ایک، پاراچنار میں منفی 4 اور مالم جبہ میں منفی 2 ریکارڈ کیا گیا۔
میرپور: مدرسے کے سٹور روم سے بچےکی لاش برآمد
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اضلاع میں
پڑھیں:
تیل کی قیمتوں میں کمی سے امریکی ٹیرف کا منفی اثر کم ہو جائے گا: گورنر اسٹیٹ بینک
کراچی(نیوز ڈیسک) گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہےکہ تیل کی قیمتوں میں کمی سے امریکی ٹیرف کا منفی اثر کم ہو جائے گا۔
نجی ٹی وی چینلزکے ساتھ بات کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ امریکی ٹیرف سے ٹیکسٹائل انڈسٹری پر اثر پڑے گا مگر تیل کی قیمتوں میں کمی سے امریکی ٹیرف کا منفی اثر کم ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ شرح سود میں کمی سے حکومت کو ادائیگیوں میں ایک کھرب روپے کا ریلیف ملنے کی توقع ہے۔
جمیل احمد کا کہنا تھا کہ 30 جون سے پہلے 4 سے 5 ارب ڈالرز آنے کی توقع ہے جب کہ جون کے آخر تک زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب ڈالر ہونے کا ہدف ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی کی شرح 3 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔
امریکی ٹیرف، سام سنگ کی قیمتیں فی الحال مستحکم رہیں گی