بے ایمانی کے ساتھ آئے ہوئے شخص نے ملک کی بنیادیں ہلا دی تھیں، نواز شریف
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
بے ایمانی کے ساتھ آئے ہوئے شخص نے ملک کی بنیادیں ہلا دی تھیں، نواز شریف WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز
لاہور (سب نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارکان اسمبلی کی ملاقات،لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پنجاب اسمبلی کے مختلف ارکان کی اہم ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ اور پاکپتن ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی شریک تھے۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ معاشی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نواز شریف نے ارکان اسمبلی سے گفتگو میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ایک بار پھر پاکستان کی معیشت کو درست سمت میں ڈال دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زوال کا رخ ترقی کی طرف موڑ دیا گیا ہے، اور معیشت میں بہتری لانا ہی ملک کی خوشحالی کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ “پالیسی ریٹ میں 22 فیصد سے 12 فیصد کی کمی کے باعث معاشی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں، جس سے معیشت کو فائدہ ہو رہا ہے۔” نواز شریف نے مزید کہا کہ روپیہ مستحکم ہو رہا ہے اور ملک میں ترقی کی رفتار بڑھ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ “سٹاک ایکسچینج بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے اور مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی آ رہی ہے۔” ان کا کہنا تھا کہ بے ایمانی سے اقتدار میں آئے افراد نے ملک کی بنیادیں ہلا دی تھیں، مگر مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے قربانیاں دے کر ملک کو بحرانوں سے نکالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ “ہم نے پاکستان کی خاطر ہنستے ہوئے قربانیاں دیں اور آئندہ بھی دیں گے۔”
نواز شریف نے اپنی گفتگو میں اس بات کا ذکر کیا کہ شہباز شریف کی محنت کے نتیجے میں عالمی مالیاتی اداروں نے بھی پاکستان کی معیشت میں بہتری کو تسلیم کیا ہے۔ “آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی بحالی کا اعتراف کیا ہے اور یہ مسلم لیگ (ن) کی دانشمندانہ پالیسیوں کا ثبوت ہے۔” نواز شریف نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان اندھیروں سے نکل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ثابت کیا ہے کہ وہ ملک کی حقیقی خدمت کرتی ہے اور عوام کو ریلیف فراہم کرتی ہے۔ “یہی وجہ ہے کہ عوام مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کرتے ہیں اور ہماری قیادت پر فخر کرتے ہیں۔”
ارکان اسمبلی نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں پنجاب میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے صوبے میں وہ تبدیلیاں متعارف کرائی ہیں جن کا خواب کئی برسوں سے دیکھا جا رہا تھا۔ ارکان اسمبلی نے کہا کہ “پنجاب کی رونقیں اور خوشیاں بحال ہو رہی ہیں۔ پہلی بار تمام سرکاری محکمے متحرک ہو چکے ہیں اور ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام ہو رہا ہے۔” انہوں نے کہا کہ “ستھرا پنجاب سکیم پورے صوبے میں صفائی کی مثال بن چکی ہے، جس سے عوام کو براہ راست فائدہ پہنچ رہا ہے۔”
ارکان اسمبلی نے مزید کہا کہ “مریم نواز نے بطور وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے ترقیاتی ماڈل کو نہ صرف برقرار رکھا ہے بلکہ اسے مزید بہتر بنایا ہے۔” انہوں نے کہا کہ “قوم کی بیٹی مریم نواز شریف دن رات عوام اور پنجاب کی ترقی کے لیے کام کر رہی ہیں۔” پنجاب کے مختلف اضلاع میں “کسان کارڈ، ٹریکٹر اسکیم، جدید زرعی مشینری، اسکالرشپ پروگرام، سڑکوں کی تعمیر و بحالی، دیہی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن، اور ‘دھی رانی’ جیسے فلاحی منصوبے عوام کو ریلیف دینے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔”
اجلاس میں عوامی فلاح کے جاری منصوبوں اور آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر پرویز رشید، رانا ثناء اللہ، سینیئر وزیر مریم اورنگزیب اور راشد نصر اللہ بھی شریک تھے۔
ملاقات میں شریک ارکان اسمبلی میں سلطان باجوہ، رانا محمد ارشد، کاشف پدھیار، آغا علی حیدر، محمد حسن ریاض، پیر اشرف رسول، رانا طاہر اقبال، چوہدری الیاس، نعیم صفدر انصاری، ملک احمد سعید، چوہدری احسن رضا خان، محمود انور، رانا سکندر حیات اور رانا اقبال خان شامل تھے۔
دیگر ارکان اسمبلی میں جاوید علاؤالدین ساجد، سید محمد عاشق حسین شاہ، چوہدری افتخار حسین چاچڑ، نور الامین وٹو، علی عباس، یاور زمان، میاں محمد منیر، چوہدری غلام رضا ربیرہ، فاروق احمد خان مانیکا، چوہدری جاوید احمد، عمران اکرم، ڈاکٹر فرخ جاوید اور سردار منصب علی ڈوگر بھی موجود تھے۔
اجلاس میں شریک ارکان نے اس بات پر زور دیا کہ نواز شریف پاکستان کی ترقی کا برانڈ ہیں اور ان کی قیادت ہی ملک کو مزید آگے لے جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ “پاکستان اور پنجاب کی ترقی کا واحد راستہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں ہی ممکن ہے۔” اجلاس میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی رفتار تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ مسلم لیگ (ن) اپنی کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ انتخابات میں بھی عوامی حمایت حاصل کرے گی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی نواز شریف نے پاکستان کی وزیر اعلی اجلاس میں مریم نواز مسلم لیگ کی قیادت رہا ہے ملک کی ہے اور
پڑھیں:
مسلم لیگ ن ملک میں ترقی لاتی ہے، اللہ کرے ہم پھر ٹیک آف کر سکیں، نواز شریف
لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے آنے سے ملک میں ترقی آتی ہے، اللہ کرے ہم ایک بار پھر ٹیک آف کر سکیں۔
سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے لاہور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی، دوران ملاقات عوامی فلاح کے منصوبوں اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر بھی مشاورت ہوئی۔
نواز شریف نے ارکان اسمبلی سے گفتگو میں کہا کہ 1990 کا سفر جاری رہتا تو پاکستان ترقی میں کہیں آگے کھڑا ہوتا، مہنگائی میں کمی سے عوام کو سکھ کا کچھ سانس آیا ہے، پالیسی ریٹ 22 سے کم ہو کر 12 فیصد پر آنا معاشی بہتری کی علامت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اللہ کرے ہم ایک بار پھر ٹیک آف کر سکیں، شہباز شریف بہت محنت کر رہے ہیں، لاہور اور پنجاب میں بہت عرصے بعد عوام میں خوشی اور اطمینان نظر آ رہا ہے، اللہ تعالیٰ نے تیزی سے گڑھے میں گرتے ملک اور قوم کو بچا لیا، اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے محنت سے عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھنا ہے، اللہ تعالیٰ نے برکت ڈالی ہے اور بھی ڈالے گا۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ زندگی میں بہت اتار چڑھا دیکھے ہیں، مسلم لیگ(ن) آتی ہے تو ملک میں ترقی آتی ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان کی ترقی اور عوام کی خدمت کی ایک نئی روشن مثال قائم کی ہے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کا نام آئے تو عوام کی خدمت کی مثال بننا ہی پڑتا ہے، اللہ تعالیٰ کے فضل سے نواز شریف پاکستان کی ترقی کا نام ہے اور ہم سب اِن کے سپاہی ہیں۔ ارکان اسمبلی نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی اور شہباز شریف کی روایات جس شاندار طریقے سے چل رہی ہیں وہ بے مثال ہے، ہمیشہ مسلم لیگ(ن) کے دور میں ہی ثقافت کو ترقی ملتی ہے، آپ جب جب آتے ہیں مسلم لیگ (ن) آتی ہے، ملک کو ترقی، روشی، خوشیاں اور رنگ ملتے ہیں۔