Jang News:
2025-02-12@11:12:25 GMT

سابق وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی نااہلی ختم

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT

سابق وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی نااہلی ختم

سابق وزیرِ اعظم سردار تنویر الیاس—فائل فوٹو

آزاد کشمیر سپریم کورٹ نے سابق وزیرِ اعظم سردار تنویر الیاس کی نااہلی ختم کر دی۔

تنویر الیاس نے توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ سے معافی مانگ لی۔

تنویر الیاس کو آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس میں 2 سال کے لیے نااہل قرار دیا تھا۔

توہین عدالت، PM آزاد کشمیر نااہل، مقامی ہائیکورٹ سے سردار تنویر الیاس کی غیر مشروط معافی کی درخواست مسترد، قانون ساز اسمبلی رکنیت سے بھی فارغ

مظفر آباد آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے وزیر اعظم.

..

اپریل 2023ء میں تنویر الیاس کو 2 سال کے لیے نااہل قرار دیا گیا تھا۔

سردار تنویر الیاس نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف آزاد کشمیر سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی تھی۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سردار تنویر الیاس

پڑھیں:

سیپکو کے نااہل افسران صارفین کو تنگ کررہے ہیں،جاوید میمن

سکھر(نمائندہ جسارت) سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن نے محکمہ سیپکو کی جانب سے بجلی کی لوڈشیڈنگ اور ڈیڈکشن عائد کرنے کے سلسلے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ سیپکو کے نااہل افسران نے اپنی کرپشن اور نااہلی کو چھپانے کیلئے بل ادا کرنیوالے صارفین کو تنگ و پریشان کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے،شہر کے 100 فیصد ریکوری والے علاقوں میں بھی سیپکو کی جانب سے 8سے 10 گھنٹے لوڈشیڈنگ نے تاجروں اور شہریوں کی زندگی عذاب بنا دی ہے، طویل لوڈشیڈنگ اور بیشتر شہریوں کا سولر سسٹم پر منتقل ہونے کی وجہ سے کم یونٹ کے استعمال پر محکمہ سیپکو نے ناجائز ڈیڈکشن عائد کرنے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے، جوکہ سراسر ظلم و ناانصافی ہے۔ جسے کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریں گے۔ حکومت اور محکمہ سیپکو کے اعلیٰ حکام بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور ڈیڈکشن عائد کرنے کا نوٹس لیکر اس میں ملوث افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں بصورت دیگر شہر کی تاجر برادری بلوں کی ادائیگی کو روک کر شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہوںگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجر سیکرٹریٹ گولڈ سینٹر صرافہ بازار میں مختلف تجارتی مراکز اور رہائشی علاقوں سے بجلی کی شکایات لیکر آنیوالے صارفین کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرسکھر اسمال ٹریڈرز کے سرپرست اعلیٰ حاجی غلام شبیر بھٹو، جنرل سیکرٹری محمد عامر فاروقی،چیئرمین سپریم کونسل حافظ شریف ڈاڈا،نائب صدور حاجی عبدالقادر شیوانی، رئیس قریشی، بابو فاروقی، محمد منیر میمن، مختار شامی، جاوید کھوسو، محبوب صدیقی، اعظم خان، احسان بندھانی، طارق علی میرانی، محمد کاشف شمسی، عبدالباری انصاری،جاویدمیمن، ذاکر خان، ڈاکٹر سعید اعوان، شاہد مگسی، ایاز علی ابڑو، امداد جھنڈیر، شعیب میمن، اقبال کھوکھر،عامر سجاد، وقاص بدر، فخر الدین عباسی، و دیگر بھی موجود تھے۔حاجی محمد جاوید میمن و دیگر رہنمائوں کا مزید کہنا تھا کہ ایک جانب حکومت بجلی کے کم استعمال اور بجلی بچانے پر زور دے رہی ہے تو دوسری جانب محکمہ سیپکو کے نااہل افسران و اہلکار کم یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر ناجائز ڈیڈکشن عائد کر کے تنگ و پریشان کر رہے ہیں،صارفین کی جانب سے ڈیڈکشن کا جواز معلوم کرنے کیلئے متعلقہ ایس ڈی او اور عملے سے شکایات کرتے ہیں تو افسران کی جانب سے ٹیموں کی جانب سے ڈیڈکشن عائد کر نے کا کہہ کر اپنی نااہلی اور کرپشن پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیپکو کی جانب سے طویل لوڈشیڈنگ اور مظالم سے تنگ ہوکر بیشتر صارفین سولر سسٹم پر منتقل ہوگئے ہیں، جس کے باعث کافی حد تک بجلی کا استعمال بھی کم ہوکر رہ گیا ہے،محکمہ سیپکو کے نااہل افسران و اہلکار اپنی کرپشن کو چھپانے کیلئے کم یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر بلاجواز ڈیڈکشن عائد کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، جس کے باعث تاجروں اور شہریوں میں گہری تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔انہوں نے حکومت، وفاقی وزیر پانی و بجلی، سیپکو چیف و دیگر حکام سے مطالبہ کیا کہ سکھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور ناجائز ڈیڈکشن عائد کرنے کے سلسلے کا نوٹس لیکر اس میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں اور صارفین کے بلوں میں عائد ڈیڈکشن کا فوری طور پر خاتمہ کر کے بل درست کر کے دیے جائیں تاکہ صارفین اپنے جائز بل بروقت ادا کرسکیں۔بصورت دیگر تاجر برادری اور شہری شدید احتجاج پر مجبور ہوںگے جس کی تمام تر ذمے داری محکمہ سیپکو پر عائد ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی نااہلی ختم
  • آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی نااہلی ختم
  • سپریم کورٹ آزادکشمیر : سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار
  • سیپکو کے نااہل افسران صارفین کو تنگ کررہے ہیں،جاوید میمن
  • اسلام آباد: وفاقی وزیر صنعت رانا تنویر سیمینار سے خطاب کررہے ہیں
  • آئی ایم ایف وفد کی سپریم کورٹ آمد میں دباؤ والی بات نہیں، وزیر قانون
  • کشمیریوں کی منزل پاکستان ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز سے قانونی امورکی ذمے داری واپس لے لی گئی
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کا شہید افضل گورو کو خراج عقیدت