وزارت داخلہ کا ایف آئی اے کی کارکردگی جانچنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
وزارت داخلہ نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کی کارکردگی جانچنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ایف آئی اے کی کارکردگی رپورٹ بنانے اور پرفارمنس آڈٹ کے لیے 5 رکنی اسپیشل کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
وزارت داخلہ نے کمیٹی کی تشکیل کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
گجرات: وزارتِ داخلہ کی ریڈ بک میں شامل انسانی اسمگلر گرفتارفیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے گجرات میں کارروائی کرکے لوگوں کو غیرقانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے والے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ڈائریکٹر جنرل نیشنل پولیس بیورو کمیٹی کے کنوینر ہوں گے، ممبرز میں ڈائریکٹر پولیس بیورو، جوائنٹ سیکریٹری وزارت داخلہ، ڈپٹی کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی شامل ہیں، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹی او سی یونٹ این پی بی بھی کمیٹی کے ممبر ہیں۔
ایف آئی اے کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ یہ کمیٹی وزارت داخلہ کو بھجوانے گی، کمیٹی ادارے کا پرفارمنس آڈٹ بھی کرے گی، کمیٹی جائزہ لے گی کہ ایف آئی اے نے کتنے مقدمات درج کیے اور کتنے ملزمان پکڑے گئے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کی کارکردگی وزارت داخلہ ایف آئی اے
پڑھیں:
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان فیصلہ کن میچ، فائنل میں جگہ بنانے کی آخری کوشش
کراچی: چوکوں اور چھکوں کا شور اب کراچی تک پہنچ چکا ہے، جہاں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سہ ملکی سیریز کا اہم ترین میچ آج نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔ اس میچ کے فاتح کو فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلنے کا موقع ملے گا، جو کہ جمعہ کو کھیلا جائے گا۔
پاکستانی ٹیم کا عزم اپنے ابتدائی میچ میں کیویز کے ہاتھوں بدترین شکست کا بدلہ لینا ہے، اور پروٹیز کے خلاف حالیہ جیت نے ان کے حوصلے مزید بڑھا دیے ہیں۔
محمد حسنین کی جگہ حارث رؤف ٹیم میں واپس آئیں گے، جبکہ سعود شکیل کو شامل کرنے کے لیے کامران غلام کو باہر کر دیا گیا ہے۔ فخر زمان کی کارکردگی پر سب کی نظریں ہوں گی، اور بابر اعظم و محمد رضوان سے بھی جیت کے لیے اہم کارکردگی کی توقع ہے۔
پچ بیٹنگ کے لیے موافق ہے، جس سے دونوں ٹیموں کے بیٹرز کو بڑے اسکور کا موقع ملے گا۔ جنوبی افریقہ کے اہم کھلاڑیوں کی ٹیم میں واپسی سے میچ میں مزید سنسنی پیدا ہو گی۔ ہینرچ کلاسن اور پیسرز کاربن بوش و کوینا مپھاکا بھی اس میچ کا حصہ بن سکتے ہیں۔