شیر افضل مروت کا پی ٹی آئی جلسوں میں بلائے بغیر شرکت نہ کرنےکا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی جلسوں میں بلائے بغیر شرکت نہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پارٹی جلسوں میں بلائے بغیر شرکت نہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے، کسی بھی جلسے میں نہیں جاوں گا جب تک قیادت خود نہ بلائے۔انہوں نے کہاکہ میں نے تو ہمیشہ پی ٹی آئی کے حق کی بات کی ہے، میں نہیں چاہتا کہ قیادت میری وجہ سے تکلیف محسوس کرے، کچھ لوگ مجھے سٹیج پر تقریر کرتے نہیں دیکھنا چاہتے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں صوابی میں ہونے والے پی ٹی آئی جلسے کے دوران شیر افضل مروت کو سٹیج پر جگہ نہیں ملی تھی اور نہ ہی انہیں تقریر کا موقع دیا گیا تھا۔
جس پر انہوں نے اپنے ایک بیان میں شکوہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ صوابی جلسے میں نہ بیٹھنے کے لئے مناسب جگہ ملی نہ ہی خطاب کا موقع ملا، اگر قیادت میرے آنے پر ناخوش تھی تو پہلے بتادیتی۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ میں صرف بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے آیا تھا، میرے جلسے جلوس میں شرکت سے قیادت کو مسئلہ ہو تو بتا دیں۔
ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس؛ تشدد کے شواہد چھپانے پر میڈیکو لیگل آفیسر گرفتار
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: شیر افضل مروت پی ٹی آئی
پڑھیں:
مسلم لیگ (ن) کا عوامی رابطہ مہم کیلیے لاہور میں سیکریٹریٹ کے قیام کا فیصلہ
پاکستان مسلم لیگ ن نے عوامی رابطہ مہم میں بہتری کے لیے لاہور میں سیکریٹریٹ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کو مسلم لیگ (ن) کے پارٹی ذرائع نے بتایا کہ عوامی رابطہ مہم کیلیے نصیر آباد آفس کو اسٹیٹ آف دی آرٹ پارٹی آفس بنانے کےلیے پارٹی قیادت سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق آٹھ کروڑ کی لاگت سے نصیرآباد آفس کو اسٹیٹ آف دی آرٹ سیکرٹریٹ میں تبدیل کیا جائے گا، لاہور سیکرٹریٹ میں ضلعی و مقامی رہنماؤں کے دفاتر میٹنگ رومز بنائے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق سیکرٹریٹ کے لیے فنڈز کا فی الحال کھوکھر فیملی از خود انتظام کرے گی، لاہور میں ماڈل ٹاون سیکرٹریٹ ہی مرکزی قیادت کی سرگرمیوں کا محور ہے۔
لاہور سیکرٹریٹ بننے سے رہنماوں اور کارکنان میں فاصلہ کم ہوگا جس سے کو پارٹی مزید منظم ہو سکے گی۔