ویب ڈیسک : نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ٹیلی فون پر رابط کیا۔

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور فلسطینی عوام کو ان کے آبائی وطن سے بے گھر کرنے یا منتقل کرنے کی تجویز پر تشویش کا اظہار کیا۔

 ترجمان نے کہا کہ وزیر خارجہ نے فلسطینی عوام کے حقوق کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

قدیم اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ پاکستان ریلوے اکیڈمی والٹن

 دونوں رہنماؤں نے مسئلہ فلسطین کے منصفانہ، جامع اور دیرپا حل کے حصول کے لیے قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
 

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

وزیراعظم کی اپنے کویتی ہم منصب سے دو طرفہ ملاقات

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 فروری2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے 11 فروری 2025 کو کویت کے وزیر اعظم شیخ احمد عبداللہ الاحمد الصباح سے دبئی میں عالمی حکومتوں کے سربراہی اجلاس (WGS) کے موقع پر دو طرفہ ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور کویت کے مابین برادرانہ تعلقات کا جائزہ لیا اور دوطرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاکستان-کویت تعاون کو مزید وسعت دینے اور موجودہ تعلقات کو باہمی طور پر مفید مضبوط اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جنگ بندی کے فوری اور مکمل نفاذ اور فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد کی رفتار کو بڑھانے پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار اور یو اے ای وزیر خارجہ کا غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • اسحاق ڈار کا یو اے ای ہم منصب سے رابطہ، غزہ کی سنگین صورتحال پر تبادلہ خیال
  • نائب وزیراعظم کا اپنے یو اے ای ہم منصب سے رابطہ، غزہ کی سنگین صورتحال پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم کی اپنے کویتی ہم منصب سے دو طرفہ ملاقات
  •   پاکستان اور ملائیشیا  کا غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال، او آئی سی اجلاس بلانے پر اتفاق
  • وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • اسحاق ڈار کا ترک ایرنی اور مصری ہم منصب سے رابطہ ،غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • اسحاق ڈار اور مصری ہم منصب میں رابطہ، غزہ کی صورتحال اور انسانی بحران پر گفتگو
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال