مریم نفیس کے شوہر امان احمد کس مشہور اداکارہ کے سابق داماد تھے؟
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
معروف پاکستانی اداکارہ مریم نفیس جو ان دنوں اپنی بولڈ تصاویر اور بیانات کی وجہ سے خبروں میں نظر آ رہی ہیں، اب ان کے شوہر امان احمد کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ پہلے سے شادی شدہ تھے اور پاکستان کی ایک نامور اداکارہ کے داماد تھے۔
سوشل میڈیا پر مختلف پوسٹوں میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ امان احمد نامور اداکارہ مریم نفیس سے شادی کرنے سے قبل پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشرٰی انصاری کے داماد تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ’میرا پیٹ میری مرضی‘، اداکارہ مریم نفیس کا ناقدین کو کرارا جواب
حال ہی میں اداکارہ کی جانب سے ’بے بی بمپ‘ کے ساتھ ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد بعض صارفین نے انہیں طعنے دیے کہ وہ بچے کو غیر ملکی شہریت دلانے کے لیے بیرون ملک بچہ پیدا کرنے جا رہی ہیں۔
اداکارہ نے طعنے دینے والے صارفین کے میسیجز کے اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بچے کی پیدائش کہیں بھی ہو، اسے اس کے والد کی وجہ سے غیر ملکی شہریت مل جاتی ہے۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ مریم نفیس کے شوہر پہلے ہی امریکی شہری ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے انکشاف کیا کہ امان احمد نامور اداکارہ بشریٰ انصاری کے سابق داماد ہیں۔
ذرائع کے مطابق امان احمد نے بشریٰ انصاری کی بیٹی میرا انصاری سے 2000 میں شادی کی تھی اور ان کے 2 بچے بھی ہیں۔ تاہم ان کی یہ شادی زیادہ عرصہ نہیں چل سکی۔ اور نومبر 2020 میں میرا انصاری نے نیویارک میں دوسری شادی کرلی۔
واضح رہے کہ مریم نفیس نے 2022 میں امان احمد سے شادی کی تھی۔ اب یہ جوڑا اپنے پہلے بچے کا استقبال کرنے کے لیے تیار ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بشریٰ انصاری پاکستانی ڈرامے مریم نفیس.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستانی ڈرامے مریم نفیس مریم نفیس
پڑھیں:
انمول بلوچ کی شادی کس سیاستدان کے بیٹے سے ہونے جارہی ہے؟
سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ پاکستان شوبز کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ انمول بلوچ جلد پیا گھر سدھارنے والی ہیں۔
جہاں ان دنوں، کبریٰ خان، نیلم منیر اور ماورا حسین کی شادی کے خوب چرچے رہے وہیں اب ایک اور اداکارہ انمول بلوچ کی شادی کی خبریں بھی سامنے آرہی ہیں۔
سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ انمول بلوچ رواں سال کے وسط میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی، جبکہ یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ اداکارہ ایک سیاستدان کے بیٹے کے ساتھ زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرنے والی ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Anmol Baloch (@anmol_baloxh)
ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انمول بلوچ اعلیٰ حکومتی عہدوں پر تعینات رہنے والے معروف صنعتکار کے بیٹے سے شادی کرنے جارہی ہیں۔ اور ان کے دولہا کا نام عمیر بیگ ہے جو سابق وزیر اور بزنس مین کے بیٹے اور معروف بزنس گروپ ’’بیگ گروپ‘‘ کے ڈائریکٹر ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Anmol Baloch (@anmol_baloxh)
واضح رہے کہ اب تک اداکارہ انمول بلوچ کی جانب سے ان خبروں کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔