شہباز شریف سے ملاقات شاندار رہی، ایم ڈی آئی ایم ایف
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
— فائل فوٹو
ایم ڈی آئی ایم ایف نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کو شاندار قرار دے دیا۔
مینجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں آئی ایم ایف کی حمایت یافتہ اصلاحات پر وزیراعظم شہباز شریف کا عزم حوصلہ افزا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف اور منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی ترقی اور روزگار سے متعلق پاکستانی حکومت کے فیصلہ کن اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔
کرسٹالینا جارجیوا اور شہباز شریف کی ملاقات گزشتہ روز دبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2025ء کے موقع پر ہوئی تھی۔
ملاقات میں آئی ایم ایف پروگرام اور حکومتی اصلاحات سے حاصل میکرو اکنامک استحکام پر گفتگو ہوئی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: آئی ایم ایف شہباز شریف
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کی متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات، آرمی چیف بھی شریک
ابوظہبی : وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر کے درمیان ابو ظہبی میں ملاقات ہوئی جس میں اقتصادی، تجارتی اور ترقی و دیگر شعبوں میں دونوں ممالک کے مابین موجود اشتراک و تعاون پر گفتگو کی گئی۔
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا ابوظہبی میں استقبال کیا ، ملاقات میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر بھی شریک تھے۔
وزیر اعظم پاکستان ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2025 میں شرکت کے لیے یو اے ای میں موجود ہیں جو کہ آج سے دبئی میں شروع ہے ہوچکا ہے، سمٹ کا موضوع ’’شیپنگ فیوچر گورنمنٹس‘‘ ہے۔
ابوظہبی میں قصر الشاطی میں ملاقات کے دوران، وزیر اعظم شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی مفادات کی تکمیل کے لائحہ عمل و تعلقات کی مضبوطی پر گفتگو کی۔
ملاقات میں اقتصادی، تجارتی اور ترقی و دیگر شعبوں میں دونوں ممالک کے مابین موجود اشتراک و تعاون پر گفتگو کی گئی جو پائیدار اقتصادی ترقی اور خوشحالی کے لیے دونوں ممالک کے ویژن سے ہم آہنگ ہیں۔ ملاقات کے دوران گورننس میں عالمی رجحانات کی نشاندہی اور عالمی تبدیلیوں کے چیلینجز سے نمٹنے کے لیے حکومتی تیاریوں کی قابل عمل حکمت عملی پر ورلڈ گورنمنٹس سمٹ کی اہمیت پر بھی گفتگو ہوئی جبکہ ترقی کی رفتار میں اضافے اور سب کے لیے ایک بہتر مستقبل کی تعمیر کے لیے ان تبدیلیوں سے استفادہ حاصل کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔