پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی زرتاج گل کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے گئے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے سول جج مبشر حسن نے زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔عدالت کے مطابق زرتاج گل متعدد بار طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہوئیں، جس وجہ سے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے، تھانہ بارہ کہو کے مقدمے میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی بری ہو چکے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: زرتاج گل کے پی ٹی آئی
پڑھیں:
حلفاً کہتا ہوں میں 9 مئی کیسز میں بے قصور ہوں: شاہ محمود قریشی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما محمود قریشی—فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حلفاً کہتا ہوں میں 9 مئی کیسز میں بے قصور ہوں۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی اپنی حکومت سے لاتعلق ہو کر ہمارے ساتھ کھڑے ہو گئے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل اور محمود خان اچکزائی بھی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ ہائی کورٹ کی سینارٹی لسٹ کو متاثر کیا گیا۔
شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں توسیع
دوسری جانب لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مسلم لیگ ن کا آفس جلانے اور کلمہ چوک پر کنٹینر جلانے سمیت 4 مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی درخواستِ ضمانت کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں 8 اپریل تک توسیع کر دی۔
دورانِ سماعت پراسیکیوشن نے مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کے لیے مہلت مانگ لی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر ضمانت کی درخواستوں پر وکلاء سے دلائل طلب کر لیے۔