سراج کو اسکواڈ سے کیوں باہر کیا؟ گوتم گمبھیر پر مسلم مخالف ہونے کا الزام
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
بھارتی ٹیم کے ہیڈکوچ گوتم گمبھیر کو محمد سراج کی جگہ ہرشیت رانا کو اسکواڈ کا حصہ بنانے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہرشیت رانا کو ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کے پسندیدہ کھلاڑیوں کے طور پر سمجھا جاتا ہے اور انہیں تجربہ کار فاسٹ بولر محمد سراج کی جگہ شامل کرنے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
انگلینڈ کے خلاف اپنی پہلی ون ڈے سیریز کھیل رہے ہیں، جہاں انہوں نے دو میچوں میں چار وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے باوجود، دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز کے پاس لسٹ اے میں کوئی قابل ذکر کارکردگی نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا، جسپرت بمراہ ایونٹ سے باہر
انہوں نے لسٹ اے کے 16 میچز میں 26 جبکہ ٹی20 مقابلوں میں 26 میچوں میں 31 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔
مسلمان مخالف سمجھے جانیوالے بھارتی ٹیم کے ہیڈکوچ گوتم گمبھیر کو ٹیم میں جانبداری کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، 2023 میں بھارت میں ہونیوالے ورلڈکپ میں بھی سراج انڈین ٹیم کے بمراہ کے بعد لیڈنگ فاسٹ بولر تھے جنہیں نظر انداز کیا گیا۔
مزید پڑھیں: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیوجہ سے انجرڈ بمراہ پر کرکٹ بورڈ کا دباؤ بڑھنے لگا
آئی پی ایل فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ہرشیت رانا اور ورون چکرورتی کے بھارتی اسکواڈ میں جگہ دینے پر انہیں ٹرول کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ پاک بھارت میچ سے قبل انڈین میڈیا کا نسیم شاہ پر الزام
دوسری جانب محمد سراج کو آئندہ 8 ملکی ٹورنامنٹ کیلئے نان ٹریولنگ ریزرو کے طور پر رکھا گیا ہے، جس میں یاشاسوی جیسوال اور شیوم دوبے بھی شامل ہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گوتم گمبھیر
پڑھیں:
چیمپئینز ٹرافی شروع بھی نہیں ہوئی کہ بھارتیوں نے ٹیم کو ٹائٹل جتوادیا
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے آغاز سے قبل بھارتی صحافیوں اور یوٹیوبرز نے اپنی ٹیم کو لیکر بڑے دعوے کرنا شروع کردیئے۔
اسپورٹس تجزیہ کار وکرانت گپتا سمیت کئی بھارتی صحافیوں نے اپنی ٹیم کو ٹورنامنٹ جیتنے کا بہترین دعویدار کہنا شروع کردیا ہے، انکا ماننا ہے کہ انڈین ٹیم چیمپئینز ٹرافی جیتنے کی مضبوط دعویدار ہے جبکہ دیگر ٹیموں میں کوئی نہ کوئی خلا موجود ہے۔
دیگر سوشل میڈیا پر موجود تجریہ کاروں نے بنگلادیش کیخلاف چیمپئینز ٹرافی میچ کو "پریکٹس میچ" تک قرار دیا۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستانی اسکواڈ پر بھارتیوں کو تشویش کیوں؟
ادھر یوٹیوبرز نے پاکستان کے اسکواڈ اور سلیکشن کمیٹی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا کہ برصغیر میں ہونیوالے میچز کیلئے فاسٹ بولرز پر انحصار کرنا بیوقوفی ہے۔
دوسری جانب بھارتی ٹیم کے مداح اپنے ہیڈکوچ کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں اور اسکواڈ میں ہرشیت رانا کی سلیکشن کو جانبدار قرار دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: سراج کو اسکواڈ سے کیوں باہر کیا؟ گوتم گمبھیر پر مسلم مخالف ہونے کا الزام
قبل ازیں گزشتہ روز بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے فاسٹ بولر جسپرت بمراہ کی آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 میں عدم شرکت کی تصدیق کردی اور انکی جگہ ورن چکرورتی کو اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔
گزشتہ ماہ جسپریت بمراہ سڈنی میں آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ کے دوران کمر کے نچلے حصے میں انجری کا شکار ہوئے تھے، جس کی وجہ سے وہ ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
چیمپئنز ٹرافی کیلیے بھارتی ٹیم:
روہت شرما (کپتان)، شبمن گل (نائب کپتان)، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، کے ایل راہول (وکٹ کیپر)، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، ہاردیک پانڈیا، اکشر پٹیل، واشنگٹن سنڈر، کلدیپ یادو، ہرشیت رانا، محمد شامی، ارشدپ سنگھ، رویندر جڈیجا، ورون چکرورتی۔