حیران کن انکشاف؛ مریم نفیس کے شوہر بشریٰ انصاری کے داماد نکلے
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
اداکارہ مریم نفیس ان دنوں اپنے پہلے بچے کی پیدائش اور بے بی ہمپ کے ساتھ فوٹوشوٹ کے حوالے سے خبروں میں ہیں۔ لیکن اب ان کے شوہر امان احمد کے ماضی نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
مریم نفیس کے شوہر امان احمد سے متعلق یہ حیران کن انکشاف ہوا ہے کہ وہ پہلے سے شادی شدہ تھے اور پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کے داماد بھی رہ چکے ہیں۔
یہ انکشاف اس وقت سامنے آیا جب مریم نفیس نے اپنے پہلے بچے کی پیدائش کےلیے امریکا کے سفر کے دوران اپنے پاسپورٹ کی تصویر شیئر کی۔ سوشل میڈیا صارفین نے ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بچے کےلیے امریکی شہریت حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ مریم نفیس کے شوہر امان احمد پہلے ہی امریکی شہری ہیں۔
لیکن بات یہیں ختم نہیں ہوئی۔ سوشل میڈیا صارفین نے مزید انکشاف کیا کہ امان احمد مشہور اداکارہ بشریٰ انصاری کے سابق داماد اور ان کی بیٹی میرا انصاری کے سابق شوہر بھی رہ چکے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق میرا انصاری سے امان احمد کی شادی 2000 کی دہائی کے اوائل میں ہوئی تھی، اور اس رشتے سے ان کے دو بچے بھی ہیں۔ تاہم، یہ شادی زیادہ عرصہ نہ چل سکی، اور نومبر 2020 میں میرا انصاری نے نیویارک میں دوبارہ شادی کرلی۔
بشریٰ انصاری اکثر اپنی بیٹیوں کی پہلی شادیوں کے فیصلوں پر افسوس کا اظہار کرتی رہی ہیں۔ تاہم، وہ یہ بھی بتا چکی ہیں کہ میرا انصاری کے دوسرے شوہر بہت معاون اور عزت دار ہیں۔
یاد رہے کہ امان احمد نے میرا انصاری سے علیحدگی کے بعد سال 2022 میں اداکارہ مریم نفیس سے شادی کی۔ اب یہ جوڑا اپنے پہلے بچے کے استقبال کے لیے تیار ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: انصاری کے مریم نفیس کے شوہر
پڑھیں:
بھارتی ایئرفورس کے 4 رافیل طیارے مقبوضہ کشمیر میں پٹرولنگ ، پاکستانی ایئرفورس کی کارروائی پر بھاگ نکلے
اسلام آباد(نیوزڈیسک)سکیورٹی ذرائع کے مطابق29/30 اپریل کی رات بھارتی ائیر فورس کے چار رافیل طیاروں نے بھارتی جغرافیائی حدود میں رہتے ہوئے مقبوضہ جموں کشمیر میں پٹرولنگ کی، سیکیورٹی ذرائع پاکستان ائیر فورس کے طیاروں نے ہندوستانی ائیر فورس کے ان جنگی جہازوں کی فوراً نشان دہی کر لی، سیکیورٹی ذرائع پاکستانی ائیر فورس کی بروقت اور مستعد کاروائی پرانڈین رافیل طیارے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر راہ فرار اختیار کر گئے، سیکیورٹی ذرائع پاکستانی افواج ہندوستان کی طرف سے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار اور مستعد ہیں، سیکیورٹی ذرائع