لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب حکومت نے سرکاری گندم دوسرے صوبوں کو فروخت کرنے کی اجازت دے دی ہے، جبکہ نجی کمپنیاں بھی محکمہ خوراک سے گندم خرید سکیں گی۔ ذرائع کے مطابق، ڈیفالٹر فلور ملز کو گندم فروخت کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔قبل ازیں، حکومت پنجاب نے کسانوں سے گندم کی خریداری کے لیے نئی پالیسی مرتب کی تھی، جس کے تحت اس سال سرکاری سطح پر گندم نہ خریدنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، اس کے بجائے نجی کمپنیوں کو گندم بیچنے کی تجویز دی گئی تھی۔گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی حکومت نے براہ راست کاشتکاروں سے گندم نہ خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، محکمہ خوراک پنجاب نجی کمپنیوں کو سرکاری گودام بھی فراہم کرے گا تاکہ گندم ذخیرہ کی جا سکے۔

اس نئی پالیسی کے اعلان کے بعد محکمہ خوراک کے افسران میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام گندم کی خریداری کے عمل کو مزید شفاف اور منظم بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق، محکمہ خوراک پنجاب اور وفاقی حکومت نے محکمہ پاسکو کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس ادارے میں کرپشن کی شکایات کی بنا پر اس کا وجود برقرار رکھنا ممکن نہیں رہا۔دوسری جانب، کسان اتحاد کے رہنما خالد باٹھ نے حکومتی فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت نے براہ راست کسانوں سے گندم نہ خریدی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے اور کسان معاشی بدحالی کا شکار ہو جائیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: محکمہ خوراک حکومت نے

پڑھیں:

پنجاب کابینہ نے 30 ارب کے رمضان پیکیج اور 6 ہزار کانسٹیبل بھرتی کرنے کی منظوری دیدی

لاہور:

پنجاب کابینہ نے 30 ارب کے رمضان پیکیج اور 6 ہزار کانسٹیبل بھرتی کرنے سمیت دیگر اہم فیصلوں کی منظوری دے دی۔ 

پنجاب کا اجلاس وزیراعلیٰ مریم نواز  کی زیرصدارت ہوا، اجلاس میں ’ نگہبان رمضان ‘ پیکیج کیلیے 30ارب روپے کی منظوری دی گئی جس سے 3 کروڑ افراد مستفید ہوں گے۔

اس موقع مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں اگلے سال سے نگہبان رمضان پیکیج کا اے ٹی ایم کارڈ متعارف کرایا جائے گا جس سے پنجاب میں پہلی مرتبہ عوام کو لائنوں میں نہیں لگنا پڑے گا اور انہیں گھر بیٹھے 10ہزار روپے ملیں گے۔ 

اجلاس میں  5ہزار960 کانسٹیبل بھرتی کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ ماس ٹرانزٹ سسٹم میں اسپیشل افراد اور سینئر سٹیزن کیلیے مفت سفر کی سہولت بھی  منظور کی گئی، طلبہ کیلیے خصوصی اسٹوڈنٹ ٹریول کارڈ متعارف کرانے کی تجویز پراتفاق کیا گیا جبکہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ٹرام سروس شروع کرنے کیلئے پلان طلب کرلیا۔ 

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کینسر کا جدید طریقہ علاج متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، اسی تناظر میں صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کینسر کے مریضوں کی کیموتھراپی کے متبادل ”کرایو بلیشن“مشین کیلیے  58 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔

پنجاب بھر میں سپیشل ایجوکیشن سینٹرز کو سینٹر آف ایکسیلنس بنانے کیلیے فنڈز کی منظوری دی گئی،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اسپیشل ایجوکیشن مراکز کو اسپیشل افراد کیلیے فرینڈلی اوربہتربنانے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں پنجاب میں اسپیشل افراد کیلیے خصوصی ٹرانسپورٹ متعارف کرانے کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا، جبکہ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے 127بھرتیوں کیلیے پابندی میں نرمی کی منظوری دی،  دوسری جانب چلڈرن پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورومیں 87 آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری دی گئی جبکہ بیسک اینڈ کلینکل سائنسزکیلیے عمر کی حد 65 سال کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی۔

اجلاس میں اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے آئی سی ٹی میں 25 آسامیوں اور تونسہ اورمنکیرہ کے 4 دانش اسکولوں میں سٹاف کی بھرتی کی منظوری دی گئی، اسی طرح فارسٹ ڈیپارٹمنٹ میں خالی آسامیوں پر بھرتی کیلیے ضمنی گرانٹ بھی منظور کی گئی۔

وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس میں مری میں ٹریفک مینجمنٹ پلان کے تحت 500 آسامیوں پر بھرتیوں کا اصولی فیصلہ کیا گیا، اور پنجاب میں ایکسل روڈ مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کیلیے موٹروہیکل آرڈیننس 1965میں ترمیم کی منظوری  بھی دی گئی۔ 

کابینہ اجلاس میں گندم کے کاشتکاروں کیلیے لینڈ لیور کی جگہ بھی 1ہزار مفت ٹریکٹر دینے کی منظوری دے دی گئی، علاوہ پنجاب میں ریسکیو 1122کی سروسز کی 353 گاڑیوں کی مرحلہ وار تبدیلی کا فیصلہ  بھی کیا گیا، پہلے مرحلے میں 117ریسکیو1122ایمبولینس مہیاکی جائیں گی۔ 

دوران اجلاس وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سڑکوں پر گڑھے فوری طورپر پُر کرنے کی ہدایت کی۔ 

متعلقہ مضامین

  • صوبہ بھر میں گندم کے پیداواری مقابلہ جات کے پیش نظرکاشتکاروں سے درخواستیں مطلوب
  • پنجاب کابینہ نے 30 ارب کے رمضان پیکیج اور 6 ہزار کانسٹیبل بھرتی کرنے کی منظوری دیدی
  • طلبہ وعدہ کریں ملک کیخلاف کوئی اقدام نہیں اٹھائیں گے:مریم نواز
  • قومی اسمبلی نے ارکان پارلیمان کی تنخواہوں ومراعات ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی
  • پنجاب حکومت کا آرگنائزڈ کرائم کے خاتمے کیلئے بڑا فیصلہ
  • جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ میں 6 ججز تعینات کرنے کی منظوری دیدی
  • مینارِ پاکستان جلسہ؛ تحریک انصاف کا پلان بی سامنے آگیا
  • گندم کی قیمت میں کمی کا فیصلہ، ملک میں گندم کے بحران کا خدشہ؟
  • میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا بڑا اقدام، پارکنگ فیس ختم کرنے کا فیصلہ