پشاور:

خیبر پختونخوا اسمبلی کے باہر مشتعل افراد نے لاش رکھ کر احتجاج کیا، جس میں مظاہرین کی جانب سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پر قتل کا الزام عائد کیا۔
 

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف اسمبلی کے باہر خاتون کی لاش رکھ کر احتجاج کے دوران مظاہرین نے خاتون خیبر روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا۔

مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ 7 فروری کو قبضہ مافیا کے لیے گھر خالی کراتے وقت اے اے سی نے مبینہ طور پربیوہ خاتون پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی تھی، جس کے بعد کئی دن تک اسپتال میں داخل رہنے کے بعد آج صبح خاتون اسپتال میں انتقال کر گئی۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ٹاؤن کے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔ خاتون کے لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے اسمبلی چوک میں دھرنا دے دیا۔

بعد ازاں پولیس سے مذاکرات کے بعد مظاہرین نے روڈ کھول دیا اور واقعے کی ایف آئی آر درج کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مظاہرین نے

پڑھیں:

خان اکیڈمی اور اخوت کا اشتراک، خانمیگو اے آئی اسسٹنٹ اسکولوں میں متعارف کروایا جائے گا

خان اکیڈمی پاکستان نے ملک کے نمایاں فلاحی تعلیمی ادارے اخوت کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت خان اکیڈمی کا اے آئی صلاحیتوں کے حامل جدید ترین ٹیچنگ اسسٹنٹ خانمیگو اخوت کے اسکولوں میں آزمائشی بنیادوں پر متعارف کروایا جائے گا۔

معاہدے پر اخوت کے بانی و چیئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب اور خان اکیڈمی پاکستان کے سی ای او ذیشان حسن نے دستخط کیے۔ 

اس شراکت داری کو پاکستان کے تعلیمی شعبے میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے مؤثر استعمال کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے، جس کا مقصد اساتذہ کی معاونت اور طلبا کے تعلیمی نتائج کو بہتر بنانا ہے۔

ذیشان حسن نے کہا، ’خانمیگو اساتذہ کی ذاتی نوعیت کی تدریس میں معاونت کےلیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ہم اخوت کے ساتھ مل کر پاکستان کے تعلیمی منظرنامے میں اس کے امکانات دریافت کرنے پر خوش ہیں۔‘

پائلٹ منصوبے کے تحت اخوت کے اسکولوں کے اساتذہ کو خانمیگو کے روزمرہ استعمال کی تربیت دی جائے گی جس سے تدریسی منصوبہ بندی میں آسانی اور درس و تدریس کے عمل میں بہتری آئے گی۔

خان اکیڈمی پاکستان مقامی سطح پر سپورٹ، تربیت اور کارکردگی کی نگرانی فراہم کرے گی۔

ڈاکٹر امجد ثاقب نے اس موقع پر کہا، ’یہ شراکت داری ہماری تعلیم میں جدت لانے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتی ہے۔‘

انکا کہنا تھا کہ ’اے آئی کا مؤثر استعمال اساتذہ کو جدید ترین وسائل مہیا کرنے میں مدد دے سکتا ہے تاکہ طلبا کے سیکھنے کے تجربات کو بہتر بنایا جا سکے۔‘

اگر یہ منصوبہ کامیاب ثابت ہوتا ہے تو مستقبل میں خانمیگو کو پاکستان کے دیگر تعلیمی نیٹ ورکس میں بھی وسعت دی جا سکتی ہے جو خان اکیڈمی پاکستان کے اس مشن کی حمایت کرے گا کہ معیاری عالمی تعلیم کو ہر ایک کے لیے قابلِ رسائی بنایا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی راہنماؤں کی گرفتاری، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اراکین کا واک آؤٹ
  • خان اکیڈمی اور اخوت کا اشتراک، خانمیگو اے آئی اسسٹنٹ اسکولوں میں متعارف کروایا جائے گا
  • پنجاب اسمبلی: محکمہ ہیلتھ کے افسر سراپا احتجاج: ان سے بات کریں، سپیکر، متعدد بل پیش، اپوزیشن کا احتجاج
  • لاہور ہائیکورٹ، ٹارچر اینڈ کسٹوڈیل ڈیتھ ایکٹ کیس پر سماعت 23 اپریل تک ملتوی
  • پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی کے الزام پر واپڈا کی وضاحت آگئی
  • پی ٹی آئی کی تمام لیڈرشپ کمپرومائزڈ ہے، محمود خان کا الزام
  • اپوزیشن لیڈر کا سندھ کینال کی قرار داد اور جنید اکبر کی تقریر پارلیمنٹ ریکارڈ سے غائب ہونے کا الزام
  • پنجاب اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن ارکان کی ہنگامہ آرائی، حکومت کیخلاف نعرے بازی
  • رحیم یار خان: کسانوں کا ڈپٹی کمشنر آفس و پریس کلب پر احتجاج
  • نیب میں 35 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے تبادلے، نوٹیفکیشن جاری