اقوام متحدہ میں ایران کے مندوب نے سلامتی کونسل کو خط میں صدر ٹرمپ کے اشتعال انگیز بیانات کے سنگین نتائج ہونے سے خبردار کیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی مندوب کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کےدھمکی آمیز بیانات انتہائی تشویشناک اور غیرذمہ دارانہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے لاپرواہ، اشتعال انگیز بیانات بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

ایرانی مندوب کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کو ایسے نامناسب بیانات کے سامنے خاموش نہیں رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی جارحیت کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے اور ذمہ داری امریکا پر عائد ہوگی۔

ایرانی مندوب نے مزید کہا کہ کسی بھی جارحانہ اقدام کے خلاف اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت، قومی مفادات کا بھرپور دفاع کریں گے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ٹرمپ کے

پڑھیں:

یتن یاہو کا بیان اشتعال انگیز اور ناقابلِ قبول ہے، پاکستان کا شدید ردعمل

 

٭بیان فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت ، ان کی اپنی تاریخ کی صریح نفی ہے،نائب وزیراعظم
٭ حکومت پاکستان فلسطین کے لیے سعودیہ وعالمی برادری سے مل کر کام جاری رکھے گی،دفترخارجہ

اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نتین یاہو کی جانب سے سعودی عرب کے اندر فلسطینی ریاست قائم کرنے کی تجویز پر پاکستان نے بھی شدید ردعمل دیا اور بیان کو غیرذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان نے اسرائیلی وزیرِاعظم بینجمن نیتن یاہو کے حالیہ بیان کی شدید مذمت کی ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ فلسطینی عوام کو سعودی عرب میں اپنی ریاست قائم کرنی چاہیے۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسرائیلی وزیراعظم کے اس بیان کو غیر ذمہ دارانہ، اشتعال انگیز اور ناقابلِ قبول قرار دیا اور کہا کہ یہ بیان فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت اور ان کی اپنی تاریخی و قانونی سرزمین پر ایک آزاد ریاست کے قیام کے حق کی صریح نفی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور فلسطینی عوام اور ان کے جائز حقوق کے لیے سعودی عرب کی غیر متزلزل حمایت کو سراہتا ہے۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ کسی بھی کوشش کو جو سعودی عرب کے موقف کو کمزور کرنے یا فلسطینی کاز کے لیے اس کی وابستگی کو غلط انداز میں پیش کرنے کی کوشش کرے اور اس کو افسوس ناک قرار دیا گیا ہے۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان کا موقف واضح اور دوٹوک ہے کہ فلسطینی عوام کو 1967 کی سرحدوں کی بنیاد پر ایک خودمختار اور آزاد ریاست کے قیام کا ناقابل تنسیخ حق حاصل ہے، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہوگا۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کو ان کے آبائی وطن سے بیدخل کرنے یا انہیں کہیں اور آباد کرنے کی کوئی بھی تجویز بین الاقوامی قوانین، اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور عدل و انصاف کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہوگی، اس سے پاکستان کسی صورت قبول نہیں کرے گا۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت نے اپنے غیر متزلزل مقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فلسطینی عوام کے حقوق کے لیے سعودی عرب اور عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گی تاکہ فلسطین کے مسئلے کا ایک منصفانہ، جامع اور پائیدار حل تلاش کیا جا سکے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی وزیراعظم کے اس اشتعال انگیز بیان کی کھل کر مذمت کرے اور اسرائیل کو امن عمل کو نقصان پہنچانے کی کوششوں پر جواب دہ ٹھہرائے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کے دھمکی آمیز بیانات انتہائی تشویشناک اور غیر ذمہ دارانہ ہیں، ایرانی مندوب
  • اشتعال انگیز بیان : مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد  گرفتار
  • بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف اشتعال انگیز واقعات میں تیزی سے اضافہ
  • زیادہ سے زیادہ دباو کی پالیسی ناکام بنا کر تاریخ کا سب سے بڑا معاہدہ انجام دیا ہے، ایرانی وزیر تیل
  • زیادہ سے زیادہ دباو کی پالیسی ناکام بنا کر تاریخ کے سب سے بڑا معاہدہ کر دیا ہے، ایرانی وزیر تیل
  • دشمن ہمیں نہ تقسیم کر سکتا ہے نہ جھکا سکتا ہے، ایرانی صدر
  • یتن یاہو کا بیان اشتعال انگیز اور ناقابلِ قبول ہے، پاکستان کا شدید ردعمل
  • سعودی عرب میں فلسطینی ریاست بنانےکا اسرائیلی بیان اشتعال انگیز ہے: اسحاق ڈار
  • اسرائیلی وزیراعظم کا بیان اشتعال انگیز اور ناقابل قبول ہے:پاکستان