چیمپئینز ٹرافی، آسٹریلوی اسکواڈ سے میچل اسٹارک بھی دستبردار
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
کرکٹ آسٹریلیا نے چیمپئینز ٹرافی کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا، ٹیم کینگروز سے فاسٹ بولر مچل اسٹارک بھی دستبرادر ہوگئے۔
کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ مچل اسٹارک ذاتی وجوہات کی بنیاد پر ٹیم سے دستبردار ہوئے ہیں، ان کے فیصلے کو سپورٹ کرتے ہیں۔
کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ مچل اسٹارک نے میڈیا سے پرائیویسی کی درخواست کی ہے، مچل اسٹارک اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔
کپتان پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور میچل مارش پہلے ہی فٹنس مسائل کے باعث ٹیم سے باہر ہوچکے ہیں جبکہ آل راؤنڈر مارکوس اسٹوئنس نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔
دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا نے چیمپئینز ٹرافی کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، اسٹیو اسمتھ چیمپئینز ٹرافی میں آسٹریلیا کی قیادت کریں گے۔ ٹیم میں شان ایبٹ، الیکس کیری، بین ڈار شیوس اور نیتھن ایلس شامل ہیں۔
جیک فریزر میکگرک، ایرون ہارڈی، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس اور سپینسر جانسن ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
مارنوس لبوشین، گلین میکسویل، تنویر سنگھا، میتھیو شارٹ اور ایڈم زمپا بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
چیئرمین سلیکشن پینل جارج بیلی کا کہنا ہے کہ ابتدائی اسکواڈ میں انجریز اور ریٹائرمنٹ کی وجہ سے متعدد تبدیلیاں کرنا پڑیں۔
جارج بیلی کے مطابق ان کھلاڑیوں کو بلایا گیا ہے جنہوں نے گزشتہ 12 ماہ میں اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چیمپئینز ٹرافی کرکٹ آسٹریلیا مچل اسٹارک
پڑھیں:
چیمپئینز ٹرافی؛ پاک بھارت میچ سے قبل انڈین میڈیا کا نسیم شاہ پر الزام
چیمپئینز ٹرافی میں روایتی حریفوں کے درمیان ٹاکرے سے قبل بھارتی میڈیا قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کیخلاف بیان بازی کرنے لگا۔
بھارتی میڈیا نے اپنی خود ساختہ رپورٹس میں انکشاف کیا ہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف کے حکم کو نظر انداز کرتے ہوئے چیمپئینز ٹرافی میں بھارت کیخلاف اپنے گروپ میچ کو توجہ نہ دینے کا بیان دیا ہے۔
تاہم نسیم شاہ پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ چیمپئینز ٹرافی صرف بھارت کا میچ نہیں بلکہ تمام گروپ میچز اہم ہیں، ہماری کوشش ہے کہ ایونٹ کا فائنل جیتیں۔
مزید پڑھیں: "شاہین، نسیم کو ٹیم سے باہر کرو" سابق کرکٹر کا مطالبہ
قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ گرین شرٹس چیمپئنز ٹرافی جیتنے کیساتھ ساتھ 23 فروری کو گروپ اے کے میچ میں اپنے روایتی حریف بھارت کو شکست دینے پر بھی توجہ مرکوز رکھے، قومی کی دعائیں کھلاڑیوں کیساتھ ہیں۔
مزید پڑھیں: پہلے صائم اب حارث! چیمپئینز ٹرافی میں پاکستان کا مستقبل کیا؟
وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ چیمپئینز ٹرافی جیتنے کے علاوہ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ! مجھے امید ہے کہ آپ ہندوستانی بلے بازوں کی وکٹیں حاصل کریں گے۔
مزید پڑھیں: حارث رؤف کا متبادل کون؟ 3 نام سامنے آگئے
نسیم شاہ کے بیان کو بھارتی میڈیا نے خود ساختہ طور پر توڑ کر پیش کرنے کی کوشش کی ہے کہ تاکہ اسٹیڈیمز کی تکمیل سے متعلق اپنی ہرزہ سرائی کو چُھپا سکے۔