Daily Mumtaz:
2025-02-12@08:48:37 GMT

عریشہ رضی خان کے ہاں جَلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT

عریشہ رضی خان کے ہاں جَلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

پاکستانی اداکارہ و میزبان عریضہ رضی خان نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ خوشخبری شیئر کی ہے۔

عریشہ نے گزشتہ روز انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر کے ہمراہ اپنی ’بے بی شاوَر‘ کی تقریب سے خوبصورت تصاویر شیئر کر کے مداحوں کو حیران کر دیا۔

عریشہ رضی خان نے اپنی پوسٹ میں بتایا ہے کہ وہ جَلد ماں بننے والی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by ARISHA RAZI KHAN (@arisharazikhan.

official)


اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں مزید لکھا کہ ’ہمیں بے صبری سے انتظار ہے۔‘

عریشہ رضی خان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے پیار، ہنسی اور بہت سے خاص لمحات سے بھرے ہوئے سب سے خوبصورت بیبی شاوَر کا تجربہ کیا ہے، اس دن کو ناقابل فراموش بنانے والے ہر ایک فرد کی مشکور ہوں۔

اداکارہ عریشہ رضی خان کو اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں شوبز شخصیات، مداحوں و صارفین کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ عریشہ رضی خان کے نکاح کی خبر تقریباً ڈیڑھ برس بعد جولائی 2022ء میں اس وقت سامنے آئی تھی جب ان کا فوٹوگرافر کے ساتھ تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔

عریشہ رضی خان کی گزشتہ سال کے آغاز میں شوہر، عبداللّٰہ فرخ کے ساتھ رخصتی ہوئی تھی۔

اس سے قبل یہ جوڑی 3 سال تک نکاح کے بندھن میں رہی تھی۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

عمران خان نادیہ جمیل کےلیے تھانے کیوں گئے؟ اداکارہ نے دلچسپ واقعہ بتادیا

پاکستان کی سینئر اداکارہ نادیہ جمیل نے اپنی زندگی کا ایک دلچسپ واقعہ بتاتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ کس طرح عمران خان ان کے لیے تھانے گئے تھے۔

نادیہ نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ شادی سے قبل وہ اپنے منگیتر (جو اب ان کے شوہر ہیں) کے ساتھ پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوگئی تھیں، اور انہیں چھڑوانے کےلیے عمران خان بھی تھانے پہنچے تھے۔

اداکارہ کے مطابق یہ واقعہ ضیاء الحق کے دور میں پیش آیا، جب اخلاقی پولیس (شاہین پولیس) نکاح کے بغیر ساتھ گھومنے والوں کو پکڑتی تھی۔

نادیہ جمیل نے بتایا کہ وہ اپنے منگیتر کے ساتھ گاڑی میں سیر کے لیے نکلی تھیں کہ شاہین پولیس نے انہیں روک لیا۔ پولیس نے انہیں تھانے لے جا کر حوالات میں بند کر دیا، کیونکہ وہ اپنا نکاح نامہ پیش نہیں کرسکے۔ نادیہ نے کہا کہ انہوں نے پولیس سے منت سماجت کی اور جرمانہ ادا کرنے کی پیشکش بھی کی، لیکن پولیس نے انہیں رہا نہیں کیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ تھانے میں پہنچنے کے بعد انھیں ایک کال کرنے کی اجازت ملی۔ انہوں نے فوراً اپنے والد کے دوست یوسف صلاح الدین کو فون کیا، جو اس وقت عمران خان اور دیگر دوستوں کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے۔ عمران خان نادیہ جمیل کے والد کے قریبی دوست تھے۔ یوسف صلاح الدین نے فون سنتے ہی عمران خان کو واقعے کے بارے میں بتایا، اور وہ فوراً تھانے پہنچ گئے۔

نادیہ نے بتایا کہ جب پولیس اہلکاروں نے عمران خان کو دیکھا تو وہ حیران رہ گئے اور فوراً چائے منگوا لی۔ عمران خان اور ان کے دوستوں کی مدد سے نادیہ جمیل اور ان کے منگیتر کو رہا کرایا گیا۔

نادیہ جمیل نے مزید بتایا کہ اس واقعے کے کئی سال بعد جب وہ عمران خان سے ایک ٹی وی انٹرویو کےلیے ملنے گئیں، تو عمران خان نے مزاحیہ انداز میں کہا، ’’جس شخص کے ساتھ پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوئی تھیں، شادی بھی اسی سے کرلی۔‘‘

متعلقہ مضامین

  • ادکارہ عریشہ رضی خان کے ہاں بھی ننھے مہمان کی آمد،بے بی شاور کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
  • اداکارہ عریشہ رضی خان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع، بےبی شاور کی تصاویر وائرل
  • عمران خان نادیہ جمیل کےلیے تھانے کیوں گئے؟ اداکارہ نے دلچسپ واقعہ بتادیا
  • نورا فتیحی کی سالگرہ مداح  نے انوکھے انداز میں منا کر اداکارہ کو حیران کردیا
  • پاک بحریہ کے زیر اہتمام امن مشق 2025ء اختتام پذیر
  • نورا فتیحی کا نیا میوزک دھماکا! مداحوں کو بڑی خبر سنادی
  • ہانیہ عامر نے بالی ووڈ میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا
  • کیا ہانیہ عامر بالی ووڈ میں کام کریں گی؟ اداکارہ نے بتادیا
  • ماورا حسین کے نکاح کے جوڑے کی کیا قیمت تھی؟