فرانسیسی صدر نے ٹرمپ کے غزہ سے متعلق منصوبوں کو مسترد کردیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
فرانسیسی صدر میکرون نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے متعلق منصوبوں کو مسترد کردیا۔
فرانس کے صدر امانیول میکرون نے کہا ہے کہ 20 لاکھ لوگوں سے یہ نہیں کہا جاسکتا کہ آپ کہیں اور چلےجائیں، فلسطینیوں اور ان کے عرب پڑوسیوں کی عزت و احترام کا خیال کیا جائے۔
انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ ریئل اسٹیٹ آپریشن نہیں یہ سیاسی آپریشن ہے۔
فرانسیسی صدر میکرون نے غزہ میں اسرائیل کی جنگ پر بھی تنقید کی اور کہا کہ میں نے ہمیشہ اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو سے اپنے اختلاف کا اعادہ کیا ہے۔
فرانس کے صدر امانیول میکرون نے کہا ہے کہ سویلینز کو نشانہ بنانے والا اتنا بڑا آپریشن درست نہیں ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: میکرون نے
پڑھیں:
سندھ حکومت نے پنجاب حکومت کے ارسا کو لکھے خط کو مسترد کردیا
وزیر آبپاشی سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ کو 1991ء کے آبی معاہدہ کے تحت حصے کا پانی دیا جائے، سندھ کے کینالز کو رواں ماہ اپریل کے 10 دنوں میں 62 فیصد پانی کی قلت برداشت کرنی پڑی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے پنجاب حکومت کے ارسا کو لکھے گئے خط کو مسترد کردیا۔ وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے کہا کہ سندھ کو 1991ء کے آبی معاہدہ کے تحت حصے کا پانی دیا جائے، سندھ کے کینالز کو رواں ماہ اپریل کے 10 دنوں میں 62 فیصد پانی کی قلت برداشت کرنی پڑی۔ جام خان شورو کا مزید کہنا تھا کہ 1991ء کے پانی معاہدہ کے تحت پنجاب کے کینالوں کو 54 فیصد پانی کی قلت برداشت کرنی پڑی، آبی معاہدہ 1991ء کے تحت تمام صوبوں کو پانی کی کمی برابری کی بنیاد پر برداشت کرنی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں اس وقت کپاس اور چاول کی کاشت ہونی چاہئے، ہم صرف پینے کا پانی دے پا رہے ہیں، اس وقت پنجاب میں گندم کی کٹائی کی جارہی ہے۔