رافیل ماریانو گروسی—فائل فوٹو

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی پاکستان پہنچ گئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈی جی آئی اے ای اے رافیل ماریانو گروسی کا دورہ پاکستان 2 روزہ ہے۔

پاکستان کی سیکیورٹی کا فیصلہ پاکستانی قوم کرے گی، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے امریکا کی میزائل پروگرام پر پابندی کو نامناسب اور غیر ضروری قرار دیدیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے درمیان دیرینہ تعاون 1957 میں شروع ہوا، پاکستان آئی اے ای اے کے تکنیکی تعاون پروگرام کے تحت سب سے بڑے وصول کنندگان میں سے ایک ہے.


ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی اے ای اے کا دورہ جوہری ٹیکنالوجی کے پُرامن استعمال پر پاکستان اور آئی اے ای اے کی شراکت داری کو مزید گہرا کرتا ہے۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: آئی اے ای اے

پڑھیں:

ڈائریکٹر جنرل ’پی ایس کیو سی اے‘ کی تعیناتی کیلئے تین نام وزیراعظم کو ارسال

اسلام آباد:


اسلام آباد: وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ماتحت ادارے پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (PSQCA) کے ڈائریکٹر جنرل کی تقرری کے لیے تین ناموں پر مشتمل پینل وزیراعظم کو بھجوا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پینل میں ڈاکٹر ضیاء بتول، اختر بگیو اور ڈاکٹر فاروق کے نام شامل ہیں۔ ڈی جی پی ایس کیو سی اے کی تقرری تین سالہ کنٹریکٹ پر کی جائے گی جبکہ کارکردگی کی بنیاد پر ایک، ایک سال کی توسیع دی جا سکے گی۔

ڈی جی کی یہ پوسٹ گزشتہ تین سال سے خالی ہے اور اب تک اس پر تقرری کی چار کوششیں کی جا چکی ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی کی ہدایت پر امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کیے جا چکے ہیں۔ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے یہ پینل اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ذریعے وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے۔

وفاقی وزیر خالد حسین مگسی نے دیگر خالی پوسٹوں پر بھی جلد از جلد تقرری کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  •  غزہ میں ہسپتال کو نشانہ بنانا عالمی انسانی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے:پاکستان
  • چائنا میڈیا گروپ کے ویتنام کے متعدد اداروں کے ساتھ تعاون کی دستاویزات پر دستحط
  • سندھ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا اجلاس‘کراچی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے 5سو جعلی پنشنرز کو 66 کروڑ کی ادائیگی پر ڈائریکٹر فنانس معطل
  • پاکستان کی غزہ کے مسیحی اسپتال پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت
  • ڈائریکٹر جنرل ’پی ایس کیو سی اے‘ کی تعیناتی کیلئے تین نام وزیراعظم کو ارسال
  • ایرانی نمائندے کا آئی اے ای اے کے آزاد، تکنیکی و غیر جانبدارانہ کردار پر زور
  • اقوامِ متحدہ امن مشن وزارتی کانفرنس کی تیاری کے لیے 2 روزہ کانفرنس اسلام آباد میں ہوگی
  • سانحہ سیستان: پاکستان نے نعشوں کی شناخت کیلئے قونصلر رسائی مانگ لی
  • پاکستان نے لاشوں کی شناخت کیلئے ایران سے قونصلر رسائی مانگ لی
  • ایران میں 8 پاکستانیوں کے قتل پر دفتر خارجہ کا رد عمل سامنے آگیا